🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. باب فَضْلِ الصَّحَابَةِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ:
باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تابعین اور تبع تابعین رحمها اللہ کی فضیلت کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2535 ترقیم شاملہ: -- 6476
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ كُلُّهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِهِمْ، قَالَ: لَا أَدْرِي أَذَكَرَ بَعْدَ قَرْنِهِ قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَفِي حَدِيثِ شَبَابَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ زَهْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ، وَجَاءَنِي فِي حَاجَةٍ عَلَى فَرَسٍ، فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَمِعَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، وَفِي حَدِيثِ يَحْيَي، وَشَبَابَةَ: يَنْذُرُونَ وَلَا يَفُونَ، وَفِي حَدِيثِ بَهْزٍ: يُوفُونَ كَمَا، قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ.
یحییٰ بن سعید، بہز اور شبابہ سب نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور ان سب کی حدیث میں ہے (حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے) کہا: مجھے یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانے کے بعد دو زمانوں کا ذکر کیا یا تین کا، شبابہ کی حدیث میں ہے کہ (ابوجمرہ نے) کہا: میں نے زہدم بن مضرب سے سنا، وہ گھوڑے پر سوار ہو کر میرے پاس ایک کام کے لیے آئے تھے، انہوں نے مجھے حدیث سنائی کہ انہوں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے سنا، نیز یحییٰ (بن سعید) اور شبابہ کی حدیث میں ہے: ”وہ نذریں مانیں گے لیکن وفا نہیں کریں گے۔“ اور بہز کی حدیث میں اسی طرح ہے جس طرح ابن جعفر کی حدیث میں ہے: ”وہ (اپنی نذریں) پوری نہیں کریں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6476]
امام صاحب یہی روایت اپنے تین اساتذہ کی سندوں سے شعبہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں، اس حدیث میں ہے، میں نہیں جانتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قرن کے بعد ”دو قرنوں (جماعتوں) کا تذکرہ فرمایا یا تین کا“، شبابہ کی روایت میں ہے، (ابوجمرہ کہتے ہیں) میں نے یہ حدیث زہدم بن مضرب سے سنی، جبکہ وہ ایک ضرورت کے تحت گھوڑے پر سوار ہو کر آیا تھا، یحییٰ اور شبابہ کی روایت میں ہے: ”وہ نذر مانیں گے اور پوری نہیں کریں گے“ اور بہز کی روایت میں «يَفُونَ» کی جگہ «يُوفُونَ» ہے جیسا کہ ابن جعفر کی روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6476]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2535
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥شعبة بن الحجاجثقة حافظ , متقن
👤←👥شبابة بن سوار المدائني
Newشبابة بن سوار المدائني ← شعبة بن الحجاج
ثقة حافظ , رمي بالإرجاء
👤←👥محمد بن رافع القشيري
Newمحمد بن رافع القشيري ← شبابة بن سوار المدائني
ثقة عابد
👤←👥بهز بن أسد
Newبهز بن أسد ← محمد بن رافع القشيري
ثقة ثبت
👤←👥عبد الرحمن بن بشر النيسابوري
Newعبد الرحمن بن بشر النيسابوري ← بهز بن أسد
ثقة
👤←👥يحيى القطان
Newيحيى القطان ← عبد الرحمن بن بشر النيسابوري
ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة
👤←👥محمد بن حاتم السمين
Newمحمد بن حاتم السمين ← يحيى القطان
صدوق ربما وهم ، وكان فاضلا
Sahih Muslim Hadith 6476 in Urdu