🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب بَيَانِ مَعْنٰي قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «عَلٰي رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ لَّا يَبْقٰي نَفْسٌ مَّنْفُوسَةٌ مِّمَّنْ هُوَ مَوْجُودٌ الْآنَ »
باب: ”جو لوگ اس وقت زندہ ہیں، سو سال بعد ان میں سے کوئی زندہ نہیں ہو گا“ کا مطلب۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2538 ترقیم شاملہ: -- 6483
حَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى كلاهما، عَنْ الْمُعْتَمِرِ ، قَالَ ابْنُ حَبِيبٍ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ: " مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ الْيَوْمَ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ وَهِيَ حَيَّةٌ يَوْمَئِذٍ ". وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ صَاحِبِ السِّقَايَةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ ذَلِكَ، وَفَسَّرَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: نَقْصُ الْعُمُرِ.
معتمر بن سلیمان نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، کہا: ابونضرہ نے ہمیں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: آپ نے اپنی وفات سے ایک مہینہ یا قریباً اتنا عرصہ پہلے فرمایا: ”آج کوئی ایسا سانس لیتا ہوا انسان موجود نہیں کہ اس پر سو سال گزریں تو وہ اس دن بھی زندہ ہو۔“ اور لوگوں کو پانی پلانے والے عبدالرحمان (بن آدم) سے روایت ہے انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔ عبدالرحمان نے اس کا مفہوم بتایا اور کہا: عمر کی کمی (مراد ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6483]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی موت سے ایک ماہ پہلے یا اس کے قریب فرمایا: ”آج جو نفس زندہ ہے، اس پر سو سال زندہ ہونے کی حالت میں نہیں آئیں گے۔“ اور عبدالرحمن صاحب السقایہ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی اور عبدالرحمن نے اس کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: (اس سے مراد) عمر کا کم ہونا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6483]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2538
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاريصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن آدم صاحب السقاية
Newعبد الرحمن بن آدم صاحب السقاية ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
صدوق
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
Newجابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← عبد الرحمن بن آدم صاحب السقاية
صحابي
👤←👥المنذر بن مالك العوقي
Newالمنذر بن مالك العوقي ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
ثقة
👤←👥سليمان بن طرخان
Newسليمان بن طرخان ← المنذر بن مالك العوقي
ثقة عابد
👤←👥معتمر بن سليمان
Newمعتمر بن سليمان ← سليمان بن طرخان
ثقة
👤←👥محمد بن عبد الأعلى القيسي
Newمحمد بن عبد الأعلى القيسي ← معتمر بن سليمان
ثقة
👤←👥يحيى بن حبيب الحارثي
Newيحيى بن حبيب الحارثي ← محمد بن عبد الأعلى القيسي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
6486
ما من نفس منفوسة تبلغ مائة سنة
صحيح مسلم
6483
ما من نفس منفوسة اليوم تأتي عليها مائة سنة وهي حية يومئذ
صحيح مسلم
6481
ما على الأرض من نفس منفوسة تأتي عليها مائة سنة
جامع الترمذي
2250
ما على الأرض نفس منفوسة يعني اليوم تأتي عليها مائة سنة
Sahih Muslim Hadith 6483 in Urdu