صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب في فضل الحب في الله:
باب: اللہ تعالیٰ کے واسطے محبت کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2566 ترقیم شاملہ: -- 6548
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي الْحُبَابِ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِي الْيَوْمَ، أُظِلُّهُمْ فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّي ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: میرے جلال کی بنا پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں رکھوں گا، آج کے دن جب میرے سائے کے سوا اور کوئی سایہ نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6548]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ قیامت کے دن پوچھے گا،میری جلالت وعظمت کے سبب باہمی محبت کرنے والے کہاں ہیں؟آج کے دن میں انہیں اپنے سائے میں سایہ فراہم کروں گا،جبکہ میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6548]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2566
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن يسار، أبو الحباب سعيد بن يسار ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري، أبو طوالة عبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري ← سعيد بن يسار | ثقة | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← عبد الله بن عبد الرحمن الأنصاري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء قتيبة بن سعيد الثقفي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة ثبت |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6548 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6548
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جو لوگ آپس میں محض اللہ کی عظمت و جلالت کی خاطر اس کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لیے محبت کرتے ہیں کوئی دنیوی مفاد مطلوب نہیں ہوتا،
انہیں قیامت کے دن اپنے عرش کا سایہ فراہم فرمائے گا۔
یا اپنی خاص حفاظت و رحمت کا سایہ بخشے گا۔
فوائد ومسائل:
جو لوگ آپس میں محض اللہ کی عظمت و جلالت کی خاطر اس کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے لیے محبت کرتے ہیں کوئی دنیوی مفاد مطلوب نہیں ہوتا،
انہیں قیامت کے دن اپنے عرش کا سایہ فراہم فرمائے گا۔
یا اپنی خاص حفاظت و رحمت کا سایہ بخشے گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6548]
سعيد بن يسار ← أبو هريرة الدوسي