صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب جواز نوم الجنب واستحباب الوضوء له وغسل الفرج إذا اراد ان ياكل او يشرب او ينام او يجامع:
باب: جنبی کے سونے کا جواز اور اس کے لئے شرمگاہ کا دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے جب وہ کھانے، پینے، سونے، یا جماع کرنے کا ارادہ کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 308 ترقیم شاملہ: -- 707
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ كُلُّهُمْ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ، فَلْيَتَوَضَّأْ "، زَادَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِهِ بَيْنَهُمَا وُضُوءًا، وَقَالَ: ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُعَاوِدَ.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں حفص بن غیاث نے حدیث سنائی، نیز ابوکریب نے کہا: ہمیں ابن ابی زائدہ نے خبر دی، نیز عمرو ناقد اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں مروان بن معاویہ فزاری نے حدیث سنائی، ان سب (حفص، ابن ابی زائدہ اور مروان) نے عاصم سے، انہوں نے ابومتوکل سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی نے اپنی بیوی سے مباشرت کر لی، پھر سے کرنا چاہے تو وہ وضو کر لے۔“ (حفص بن غیاث سے روایت کرنے والے) ابوبکر نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا: دونوں بار کے درمیان وضو کر لے، نیز أن یعود (پھر سے) کے بجائے أن یعاود (دوبارہ) کے الفاظ استعمال کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 707]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی نے بیوی سے تعلقات قائم کر لیے، پھر دوبارہ تعلقات قائم کرنا چاہے تو وہ وضو کر لے۔“ ابو بکر رحمہ اللہ نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا، ان کے درمیان وضو کر لے اور کہا پھر دوبارہ یہی ارادہ کیا۔ (دوسروں نے «يعود» کہا اور اس نے «يُعَاوِد» کہا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 707]
ترقیم فوادعبدالباقی: 308
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
141
| إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ بينهما وضوءا |
سنن أبي داود |
220
| إذا أتى أحدكم أهله ثم بدا له أن يعاود فليتوضأ بينهما وضوءا |
صحيح مسلم |
707
| إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ |
سنن ابن ماجه |
587
| إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ |
سنن النسائى الصغرى |
263
| إذا أراد أحدكم أن يعود توضأ |
بلوغ المرام |
103
| إذا اتى احدكم اهله ثم اراد ان يعود فليتوضا بينهما وضوءا |
مسندالحميدي |
770
| إذا أتى أحدكم أهله فإن أراد أن يعود فليتوضأ وضوءه للصلاة |
علي بن داود الناجي ← أبو سعيد الخدري