صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب في سكنى المدينة وعمارتها قبل الساعة:
باب: قیامت سے پہلے مدینہ کی آبادی کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2903 ترقیم شاملہ: -- 7290
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَبْلُغُ الْمَسَاكِنُ إِهَابَ أَوْ يَهَابَ "، قَالَ زُهَيْرٌ: قُلْتُ لِسُهَيْلٍ: فَكَمْ ذَلِكَ مِنْ الْمَدِينَةِ، قَالَ: كَذَا وَكَذَا مِيلًا.
اسود بن عامر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں زہیر نے سہیل بن ابی صالح سے حدیث سنائی، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(مدینہ منورہ کے) گھر اباب یا یہاب (کے مقام تک) پہنچ جائیں گے۔“ زہیر نے کہا: میں نے سہیل سے پوچھا: یہ جگہ مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے؟ انہوں نے کہا: اتنے اتنے میل ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7290]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکانات «إِهَابَ» یا «يَهَابَ» تک پہنچ جائیں گے“ (یعنی مدینہ کی آبادی بہت بڑھ جائے گی اور اس کے مکانات بہت دور تک پہنچ جائیں گے)۔ زہیر کہتے ہیں کہ میں نے سہیل رحمہ اللہ سے پوچھا: یہ مدینہ سے کس قدر فاصلہ پر ہے؟ انہوں نے کہا: اتنے اتنے میل دور ہے (میلوں کی تحدید نہیں مل سکی) اور بقول علامہ صفی الرحمان رحمہ اللہ یہ غربی حرۃ کی طرف وادی عقیق سے ایک میل کے فاصلے پر ہے لیکن آج کل مکانات اس سے بہت آگے جا چکے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7290]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2903
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 7290 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي