صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
14. باب النهي عن المدح إذا كان فيه إفراط وخيف منه فتنة على الممدوح:
باب: بہت تعریف کرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 3002 ترقیم شاملہ: -- 7506
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ رَجُلًا جَعَلَ يَمْدَحُ عُثْمَانَ، فَعَمِدَ الْمِقْدَادُ ، فَجَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَكَانَ رَجُلًا ضَخْمًا، فَجَعَلَ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ الْحَصْبَاءَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: مَا شَأْنُكَ؟، فَقَالَ: إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْمَدَّاحِينَ فَاحْثُوا فِي وُجُوهِهِمُ التُّرَابَ "،
شعبہ نے منصور سے، انہوں نے ابراہیم (بن یزید نخعی) سے، انہوں نے ہمام بن حارث سے روایت کی کہ ایک شخص حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا تو حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے اس کا رخ کیا، اپنے گھٹنوں پر بیٹھے، وہ بھاری بھرکم (جسم کے مالک) تھے اور اس آدمی کے چہرے پر کنکریاں پھینکنے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جب تم مدح سراؤں کو دیکھو تو ان کے چہروں میں مٹی ڈالو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7506]
ہمام بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا تو حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے اس کا رخ کیا، اپنے گھٹنوں پر بیٹھے، وہ بھاری بھرکم تھے اور اس آدمی کے چہرے پر کنکریاں پھینکنے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”آپ کیا کر رہے ہیں؟“ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جب تم مدح سراؤں کو دیکھو تو ان کے چہروں میں مٹی ڈالو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7506]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3002
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
7505
| أن نحثي في وجوه المداحين التراب |
صحيح مسلم |
7506
| إذا رأيتم المداحين فاحثوا في وجوههم التراب |
سنن أبي داود |
4804
| إذا لقيتم المداحين فاحثوا في وجوههم التراب |
سنن ابن ماجه |
3742
| أن نحثو في وجوه المداحين التراب |
Sahih Muslim Hadith 7506 in Urdu
همام بن الحارث النخعي ← المقداد بن الأسود الكندي