🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ:
باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کے کھانے سے وضو کا لازم ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 353 ترقیم شاملہ: -- 789
(حديث مرفوع) قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، وَأَنَا أُحَدِّثُهُ هَذَا الْحَدِيثَ، أَنَّهُ سَأَلَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ عُرْوَةُ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ".
ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان نے، جب میں اسے (سابقہ سند سے) یہ حدیث سنا رہا تھا، بتایا کہ اس نے عروہ بن زبیر سے ایسی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا جسے آگ نے چھوا ہے، تو عروہ نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 789]
ابن شہاب رحمہ اللہ نے کہا: مجھے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان رحمہ اللہ نے بتایا جبکہ میں انہیں یہ حدیث سنا رہا تھا، کہ انہوں نے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے آگ پر پکی چیز سے وضو کرنے کے بارے میں سوال کیا، تو عروہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ پر پکی چیز سے وضو کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 789]
ترقیم فوادعبدالباقی: 353
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥سعيد بن خالد القرشي، أبو خالد، أبو عثمان
Newسعيد بن خالد القرشي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن خالد القرشي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
789
توضئوا مما مست النار
سنن ابن ماجه
486
توضئوا مما مست النار
Sahih Muslim Hadith 789 in Urdu