🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5.12. (الَّذِينَ يَرْوُونَ أَحَادِيثَ كَاذِبَةً)
جھوٹی حدیثیں بیان کرنے والے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 154
154 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُونَ كَذَّابُونَ يَأْتُونَكُمْ مِنَ الْأَحَادِيثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ، فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ، لَا يُضِلُّونَكُمْ وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”آخری دور میں فریب کار جھوٹے لوگ ہوں گے، وہ تمہارے پاس ایسی احادیث لائیں گے جو تم نے سنی ہوں گی نہ تمہارے آباء نے، پس اپنے آپ کو ان سے اور انہیں اپنے آپ سے دور رکھو، تاکہ وہ تمہیں گمراہی اور فتنے میں مبتلا نہ کر دیں۔“ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (7/7)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
16
يكون في آخر الزمان، دجالون كذابون، ياتونكم من الاحاديث، بما لم تسمعوا انتم، ولا آباؤكم، فإياكم وإياهم، لا يضلونكم، ولا يفتنونكم
مشكوة المصابيح
154
يكون في آخر الزمان دجالون كذابون ياتونكم من الاحاديث بما لم تسمعوا انتم ولا آباؤكم فإياكم وإياهم لا يضلونكم ولا يفتنونكم
مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 154 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 154
تخریج الحدیث:
[صحيح مسلم 16]

فقہ الحدیث:
➊ ایسی بے سند حدیثیں جو محدثین کی کتابوں میں نہیں ہیں، پیش کرنے والے لوگ اس حدیث کے مخاطب ہیں مثلاً:
◄ «من عرف نفسه فقد عرف ربه»
◄ «لا جمعة إلا بخطبة»
◄ «لو لاك لما خلقت الافلاك اور أول ما خلق الله نوري»
وغیرہ قسم کی روایات۔
➋ اہل بدعت کی بنیادی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ یہ لوگ موضوع، بےاصل اور بےسند قسم کی روایتیں بطور حجت پیش کرتے رہتے ہیں۔
➌ اہل بدعت سے دور رہنا اور بچنا ضروری ہے۔
➍ اس حدیث میں تمہارے سے مراد محدثین کرام (اہل حدیث) ہیں، لہٰذا اس حدیث میں اہل حدیث کی فضیلت ہے۔
➎ جھوٹی اور بےاصل حدیثیں بیان کرنا حرام ہے۔
➏ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور بہت بڑا جرم ہے جس کے بارے میں بعض محدثین کی تحقیق ہے کہ ایسا کرنے والے کی توبہ دنیا میں قبول نہیں کی جائے گی۔
➐ احادیث گھڑنے والا کذاب و دجال ہے، موجودہ دور میں بھی بعض لوگ اپنی خطابت کو چمکانے کے لئے احادیث گھڑ لیتے ہیں۔ «العياذ بالله»
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 154]

Mishkat al-Masabih Hadith 154 in Urdu