علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1033. أحاديث رجال من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم
حدیث نمبر: 23103
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ زَيْدٍ أَبي الْحَوَارِيِّ ، عَنْ أَبي الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَصْحَاب النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبلَ أَغْنِيَائِهِمْ بأَرْبعِ مِائَةِ عَامٍ"، قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ الْحَسَنَ يَذْكُرُ أَرْبعِينَ عَامًا، فَقَالَ: عَنْ أَصْحَاب النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبعُ مِائَةِ عَامٍ، قَالَ:" حَتَّى يَقُولَ المؤمن الْغَنِيُّ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ عَيْلًا"، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا بأَسْمَائِهِمْ، قَالَ:" هُمْ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَكْرُوهٌ، بعِثُوا لَهُ، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمٌ بعِثَ إِلَيْهِ سِوَاهُمْ، وَهُمْ الَّذِينَ يُحْجَبونَ عَنِ الْأَبوَاب" .
متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فقراء مومنین جنت میں مالداروں سے چار سو سال پہلے داخل ہوں گے حتیٰ کہ مالدار مسلمان کہیں گے کاش! میں دنیا میں تنگدست رہتا ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہمیں ان کا نام بتا دیجئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں کہ جب پریشان کن حالات آئیں تو انہیں بھیج دیا جائے، اگر مال غنیمت آئے تو دوسروں کو بھیجا جائے اور انہیں، چھوڑ دیا جائے اور یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اپنے دروازوں سے دور رکھا جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23103]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف الضعف زيد أبى الحواري
الرواة الحديث:
Musnad Ahmad Hadith 23103 in Urdu
بكر بن قيس الناجي ← اسم مبهم