🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26550
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ بَهْرَامَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَ نَعْيُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، لَعَنَتْ أَهْلَ الْعِرَاقِ، فَقَالَتْ: قَتَلُوهُ، قَتَلَهُمْ اللَّهُ، غَرُّوهُ وَذَلُّوهُ، لعنهم اللَّهُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْهُ فَاطِمَةُ غَدِيَّةً بِبُرْمَةٍ، قَدْ صَنَعَتْ لَهُ فِيهَا عَصِيدَةً تَحْمِلُهُ فِي طَبَقٍ لَهَا، حَتَّى وَضَعَتْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا:" أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ؟" قَالَتْ: هُوَ فِي الْبَيْتِ , قَالَ:" فَاذْهَبِي، فَادْعِيهِ، وَائْتِنِي بِابْنَيْهِ" , قَالَتْ: فَجَاءَتْ تَقُودُ ابْنَيْهَا، كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدٍ، وَعَلِيٌّ يَمْشِي فِي إِثْرِهِمَا، حَتَّى دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَجْلَسَهُمَا فِي حِجْرِهِ، وَجَلَسَ عَلِيٌّ عَنْ يَمِينِهِ، وَجَلَسَتْ فَاطِمَةُ عَنْ يَسَارِهِ , قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَاجْتَبَذَ مِنْ تَحْتِي كِسَاءً خَيْبَرِيًّا، كَانَ بِسَاطًا لَنَا عَلَى الْمَنَامَةِ فِي الْمَدِينَةِ، فَلَفَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ جَمِيعًا، فَأَخَذَ بِشِمَالِهِ طَرَفَيْ الْكِسَاءِ، وَأَلْوَى بِيَدِهِ الْيُمْنَى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: " اللَّهُمَّ أَهْلِي، أَذْهِبْ عَنْهُمْ الرِّجْسَ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي، أَذْهِبْ عَنْهُمْ الرِّجْسَ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي أَذْهِبْ عَنْهُمْ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا" , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْتُ مِنْ أَهْلِكَ؟ قَالَ:" بَلَى، فَادْخُلِي فِي الْكِسَاءِ" , قَالَتْ: فَدَخَلْتُ فِي الْكِسَاءِ بَعْدَمَا قَضَى دُعَاءَهُ لِابْنِ عَمِّهِ عَلِيٍّ وَابْنَيْهِ وَابْنَتِهِ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب انہیں حضرت امام حسین کی شہادت کا علم ہوا تو انہوں نے اہل عراق پر لعنت بھیجتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے حسین کو شہید کردیا ان پر اللہ کی مار ہو انہوں نے حسین کو دھوکہ دے کر تنگ کیا ان پر اللہ کی مار ہو، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ایک دن صبح کے وقت حضرت فاطمہ ایک ہنڈیا لے کر آئیں جس میں انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے عصیدہ تیار کیا تھا، وہ اسے ایک تھال میں اٹھائے ہوئے تھیں، انہوں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا تمہارے چچا زاد کہاں ہیں؟ انہوں نے عرض کیا گھر میں ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جا کر انہیں بلا لاؤ اور ان کے دونوں بیٹوں کو بھی میرے پاس لے آؤ، چنانچہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کا ایک ایک ہاتھ پکڑے ہوئے آئیں اور حضرت علی ان کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے، یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں بچوں کو اپنی گود میں بٹھا لیا، حضرت علی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب اور حضرت فاطمہ بائیں جانب بیٹھ گئیں، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے نیچے سے خیبر کی ایک چادر کھینچی جو مدینہ منورہ میں ہمارے بستر پر بچھی رہتی تھی اور اسے ان سب پر لپیٹ دیا، پھر بائیں ہاتھ سے چادر کے دونوں کنارے پکڑے اور دائیں ہاتھ سے اپنے رب کی طرف اشارہ کر کے تین مرتبہ فرمایا اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے گندگی کو دور کر کے انہیں خوب صاف ستھرا کردے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا میں آپ کے اہل خانہ میں سے نہیں ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں نہیں تم بھی چادر میں آجاؤ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا زاد علی، ان کے دونوں بیٹوں اور اپنی بیٹی فاطمہ کے لئے دعاء کر چکے تو اس کے بعد میں بھی چادر میں داخل ہوگئی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26550]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب ، وعابوا على عبدالحميد بن بهرام كثرة روايته عن شهر بن حوشب


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هند بنت أبي أمية زوج رسول اللهأم المؤمنين
👤←👥شهر بن حوشب
Newشهر بن حوشب ← هند بنت أبي أمية زوج رسول الله
صدوق , كثير الإرسال والأوهام
👤←👥عبد الحميد بن بهرام الفزاري
Newعبد الحميد بن بهرام الفزاري ← شهر بن حوشب
صدوق
👤←👥هاشم بن القاسم بن مسلم
Newهاشم بن القاسم بن مسلم ← عبد الحميد بن بهرام الفزاري
ثقة ثبت
Musnad Ahmad Hadith 26550 in Urdu