🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1232. حديث أم طارق رضي الله عنها
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27127
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أُمِّ طَارِقٍ مَوْلَاةِ سَعْدٍ ، قَالَتْ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سَعْدٍ، فَاسْتَأْذَنَ، فَسَكَتَ سَعْدٌ، ثُمَّ أَعَادَ، فَسَكَتَ سَعْدٌ، ثُمَّ عَادَ , فَسَكَتَ سَعْدٌ، فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَأَرْسَلَنِي إِلَيْهِ سَعْدٌ: أَنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنَا أَنْ نَأْذَنَ لَكَ إِلَّا أَنَّا أَرَدْنَا أَنْ تَزِيدَنَا، قَالَتْ: فَسَمِعْتُ صَوْتًا عَلَى الْبَابِ يَسْتَأْذِنُ وَلَا أَرَى شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَنْتِ؟" , قَالَتْ: أُمُّ مِلْدَمٍ، قَالَ:" لَا مَرْحَبًا بِكِ , وَلَا أَهْلًا , أَتُهْدِينَ إِلَى أَهْلِ قُبَاء؟" , قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاذْهَبِي إِلَيْهِمْ" .
حضرت ام طارق رضی اللہ عنہا جو کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ باندی ہیں سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے یہاں تشریف لائے اور ان سے اندر آنے کی اجازت چاہی، حضرت سعد رضی اللہ عنہ خاموش رہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اجازت طلب کی اور وہ تینوں مرتبہ خاموش رہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس چل پڑے، سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بھیجا اور کہا کہ ہمیں آپ کو اجازت دینے میں کوئی رکاوٹ نہ تھی، البتہ ہم یہ چاہتے تھے کہ آپ زیادہ سے زیادہ ہمیں سلامتی کی دعا دیں، ام طارق رضی اللہ عنہا مزید کہتی ہیں کہ پھر میں نے دروازے پر کسی کی آواز سنی کہ وہ اجازت طلب کر رہا ہے، لیکن کچھ نظر نہیں آ رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے کہا کہ میں ام ملدم (بخار) ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کوئی خوش آمدید نہیں، کیا تم اہل قباء کا راستہ جانتی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر وہاں چلی جاؤ۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27127]

حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة جعفر بن عبدالرحمن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أم طارق مولاة سعد، أم طارقصحابي
👤←👥جعفر بن عبد الرحمن الأنصاري، أبو عبد الرحمن
Newجعفر بن عبد الرحمن الأنصاري ← أم طارق مولاة سعد
مقبول
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← جعفر بن عبد الرحمن الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥يعلى بن عبيد الطناقسي، أبو يوسف
Newيعلى بن عبيد الطناقسي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة إلا في حديثه عن الثوري ففيه لين