🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1211
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1211
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ ظَبْيَانَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَتَعْرِفُ رَجَّالا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ضِرْسُهُ فِي النَّارِ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ" ، فَكَانَ أَسْلَمَ ثُمَّ ارْتَدَّ وَلَحِقَ بِمُسَيْلَمَةَ، وَقَالَ: كَبْشَانَ انْتَطَحَا وَأَحَبُّهُمَا إِلَيَّ أَنْ يَغْلِبَ كَبْشِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم رجال (بن غفوۃ) کو جانتے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جہنم میں اس کی داڑھ احد پہاڑ سے بڑی ہوگی۔ (راوی کہتے ہیں:) یہ شخص پہلے مسلمان ہوا تھا پھر مرتد ہو گیا اور مسیلمہ سے جا کر مل گیا اس نے یہ کہا تھا: دو مینڈھے سینگ لڑا رہے ہیں اور ان میں سے میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے، میرا والا مینڈھا غالب آ جائے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1211]
تخریج الحدیث: «إسناده فى علتان: ضعف عمران وجهالة شيخه،وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 1211، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» ‏‏‏‏ برقم: 1844»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥اسم مبهم
Newاسم مبهم ← أبو هريرة الدوسي
0
👤←👥عمران بن ظبيان الحنفي
Newعمران بن ظبيان الحنفي ← اسم مبهم
مقبول
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمران بن ظبيان الحنفي
ثقة حافظ حجة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1211 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1211
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ جہنم کے اندر جہنمی کا دانت احد پہاڑ جتنا ہوگا، جبکہ ایک منہ میں (32) بتیس دانت ہوتے ہیں، گویا کہ جہنمی کے منہ کے اندر (32) بتیس احد پہاڑ ہوں گے، اس حدیث سے ثابت ہوا مرتد کا گناہ کافر سے زیادہ ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1209]