مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1219
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دباء (کدو) اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5587، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1992، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5645، 5658، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5119، 5132، 6797، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2156، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17552، 17553، 17554، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12254، 12282، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3545، 3589، 3599»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ حجة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5587
| لا تنتبذوا في الدباء ولا في المزفت |
صحيح مسلم |
5167
| نهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينتبذ فيه |
صحيح مسلم |
5166
| نهى رسول الله عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيه |
سنن النسائى الصغرى |
5645
| نهى النبي عن الظروف المزفتة |
سنن النسائى الصغرى |
5632
| نهى عن الدباء والمزفت أن ينبذ فيهما |
مسندالحميدي |
1219
| لا تنتبذوا في الدباء والمزفت |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1219 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1219
فائدہ:
یہ حدیث منسوخ ہے، اس کی ناسخ حدیث صحیح مسلم میں ہے، اب جس مرضی برتن میں نبیذ بنائی جا سکتی ہے۔
یہ حدیث منسوخ ہے، اس کی ناسخ حدیث صحیح مسلم میں ہے، اب جس مرضی برتن میں نبیذ بنائی جا سکتی ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1217]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5587
5587. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کدو اور تارکول کے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ۔“ سیدنا ابو ہریرہ ؓ ان دو برتنوں کے ساتھ روغنی مرتبان اور کھجور کے تنے کو کھود کر تیار کردہ برتن کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5587]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
''دباء'' یعنی کدو کے توبنے سے۔
''مزفت'' یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔
''حنتم'' یعنی لاکھی ٹھلیا یا لاکھی مرتبان سے۔
''نقیر'' یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے۔
یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5587]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5587
5587. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کدو اور تارکول کے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ۔“ سیدنا ابو ہریرہ ؓ ان دو برتنوں کے ساتھ روغنی مرتبان اور کھجور کے تنے کو کھود کر تیار کردہ برتن کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5587]
حدیث حاشیہ:
قبل از اسلام لوگ جن برتنوں میں شراب بنایا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں نبیذ بنانے سے بھی منع کر دیا۔
اس غرض سے عموماً چار قسم کے برتن استعمال ہوتے تھے جن کی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں۔
اس حدیث میں ان چار برتنوں کا بیان ہے۔
حرمت شراب کی ابتدا میں ان برتنوں کے استعمال سے بھی منع فرما دیا گیا مگر بعد میں ان کی اجازت دے دی گئی۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5587]
محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري