🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب النهي عن دخول المسجد بريح الثوم وتغطية الفم فى الصلاة
مسجد میں لہسن کھا کر جانے کی ممانعت اور نماز میں منہ ڈھانپنے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 29
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرُبْ مَسَاجِدَنَا، يُؤْذِينَا بِرِيحِ الثُّومِ"
سیدنا سعید بن مسیّب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اس درخت (یعنی لہسن میں سے) کھایا تو نزدیک نہ ہو ہماری مسجدوں کے، تاکہ ہم کو تکلیف دے اس کی بو سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 29]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم:563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1015، وأحمد فى «مسنده» برقم: 429، شركة الحروف نمبر: 27، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 30»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمدأحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 29 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 29
فائدہ:
کچا لہسن، کچا پیاز نیز ہر بدبودار مہک والی چیز مثلاً مولی، گندنا، اور سگریٹ، حقہ وغیرہ استعمال کر کے مسجد میں آنا ممنوع ہے، کیونکہ مساجد فرشتوں کی آماجگاہ ہوتی ہیں اور فرشتوں کو بدبو سے سخت نفرت ہے، نیز نمازیوں کو بھی ان کی مہک سے تکلیف پہنچتی ہے۔ [صحيح مسلم: 584]
اس لیے عام معمول میں بھی ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اگر پکا کر (یا کسی اور طریقے سے) ان کی بدبو کو مکمل طور پرختم کر دیا جائے تو پھر انھیں کھانے کی اجازت ہے۔ [ابو داود: 3827، اس كي سند صحيح هے]
[موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 29]

Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 29 in Urdu