الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
666. إِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ مَحَارِمُهُ
بے شک ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے اور بے شک اللہ کی مخصوص چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں
حدیث نمبر: 1030
1030 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، أنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا أَبُو زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَفِيهِ «أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى، أَلَا وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ مَحَارِمُهُ»
عامر شعبی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے ایک لمبی حدیث بیان کی جس میں یہ بھی تھا: ”سنو! ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے۔ سنو! اللہ کی مخصوص چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 52، 2051، 6011، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1599، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3329، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1205، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3984، والحميدي فى «مسنده» برقم: 943، 944، 945، 947، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18638»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں ایک خوبصورت مثال کے ذریعے اللہ تعالیٰ ٰ کی حرام کردہ چیزوں سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے جس طرح ہر بادشاہ کی ایک مخصوص چراگاہ ہوتی ہے، ایک مخصوص زمین ہوتی ہے جس میں کسی کو داخل ہونے یا جانور چرانے کی اجازت نہیں ہوتی اسی طرح اللہ تعالیٰ کی بھی ایک مخصوص چراگاہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی مخصوص چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں جن کے قریب جانے کی کسی کو اجازت نہیں۔ جس طرح بادشاہ کی مخصوص چراگاہ میں جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوتی جو جاتا ہے وہ سزا پاتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کا جو ارتکاب کرے گا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥النعمان بن بشير الأنصاري | له ولأبويه صحبة | |
👤←👥الشعبي الشعبي ← النعمان بن بشير الأنصاري | ثقة ، مشهور ، فقيه فاضل | |
👤←👥زكريا بن أبي زائدة الوادعي زكريا بن أبي زائدة الوادعي ← الشعبي | ثقة ، وكان يدلس | |
👤←👥الفضل بن دكين الفضل بن دكين ← زكريا بن أبي زائدة الوادعي | ثقة ثبت | |
👤←👥البخاري البخاري ← الفضل بن دكين | جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث | |
👤←👥محمد بن يوسف الفربري محمد بن يوسف الفربري ← البخاري | ثقة | |
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه أبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري |
Musnad al-Shihab Hadith 1030 in Urdu
الشعبي ← النعمان بن بشير الأنصاري