🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. الْإِيمَانُ يَمَانٍ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ
ایمان اہل یمن کا ہے اور حکمت بھی اہل یمن کی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 163
163 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، أنا أَبُو زَيْدٍ الْمَرْوَزِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا مُسَدَّدُ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ: «الْإِيمَانُ هَا هُنَا» مُخْتَصَرٌ
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”ایمان اس طرف ہے۔“ یہ روایت مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري 3302، و أحمد: 118/4»
وضاحت: تشریح:
ان احادیث میں یمن اور اہل یمن کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ یہ لوگ بغیر کسی جنگ کے اور بغیر تکلیف کے محض رغبت اور خوشی سے دائرۂ اسلام میں آئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعریف فرمائی اور فرمایا کہ ایمان تو اہل یمن کا ہے، فقاہت تو اہل یمن کی ہے اور حکمت بھی اہل یمن کی ہے۔ اہل یمن سے مراد وہاں کے صحیح العقیدہ مسلمان ہیں خواہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے ہوں یا بعد والے کسی بھی دور کے ہوں، وہ سب اس فضیلت کے مستحق ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن اور اہل یمن کی اور بھی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں:
① ایل یمین نرم دل، رقیق القلب ہیں۔ (بخاری: 4390)
② آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! ہمارے شام میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے یمن میں برکت فرما۔“ (بخاری: 7095)
③ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”اے اللہ! ان کے دلوں کو (ہماری طرف) متوجہ فرما۔“ (ترمذی: 3934 حسن)
④ -جب آیت ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ (المآئدة: 54) ”پس عنقریب اللہ ایک ایسی قوم کو لے آئے گا کہ وہ ان سے محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے۔“ نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”یہ تیری قوم یمن والے (مراد) ہیں۔“ [حاكم: 312/2 دلائل النبوة للبيهقي: 2084،صحيح]
⑤ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس بادلوں کے ٹکڑوں کی طرح اہل یمن آرہے ہیں وہ زمین میں سب سے بہتر لوگ ہیں۔“ ایک انصاری صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا وہ ہم سے بھی بہتر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس نے پھر کہا: کیا ہم سے بھی بہتر ہیں اے اللہ کے رسول؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے سہ بار عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ سے فرمایا: ”سوائے تمہارے۔“ [أحمد: 84/4،حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو مسعود البدريصحابي جليل
👤←👥قيس بن أبي حازم
Newقيس بن أبي حازم ← أبو مسعود البدري
ثقة
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد
Newإسماعيل بن أبي خالد ← قيس بن أبي حازم
ثقة ثبت
👤←👥يحيى القطان
Newيحيى القطان ← إسماعيل بن أبي خالد
ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة
👤←👥مسدد بن مسرهد
Newمسدد بن مسرهد ← يحيى القطان
ثقة حافظ
👤←👥البخاري
Newالبخاري ← مسدد بن مسرهد
جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث
👤←👥محمد بن يوسف الفربري
Newمحمد بن يوسف الفربري ← البخاري
ثقة
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه
Newأبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري
👤←👥علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار
Newعلي بن موسى بن الحسين ابن السمسار ← أبو زيد المروزي الفقيه
مسند دمشق في وقته، حدث بصحيح البخاري، له سماعات عالية
Musnad al-Shihab Hadith 163 in Urdu