🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. الْإِيمَانُ قَيَّدَ الْفَتْكَ
ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو بند کر دیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 164
164 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ قَالَ: ثنا أَبُو خُرَاسَانَ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ  السَّكَنِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ الْمَهْرِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ رِفَاعَةَ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِيمَانُ قَيَّدَ الْفَتْكَ، مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ فَقَتَلَهُ فَأَنَا بَرِئٌ مِنَ الْقَاتِلِ وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا»
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو بند کر دیا ہے جس شخص نے کسی آدمی کو اس کے خون کی امان دی پھر اسے قتل کر دیا تو میں قاتل سے لاتعلق ہوں مقتول اگرچہ کافر ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم لابن الاعرابي: 612» رشدین بن سعد ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان نے دھو کے سے قتل کرنا بند کر دیا ہے کوئی مومن دھوکے سے (کسی کو) قتل نہ کرے۔“ [ابوداؤد: 2769، حسن]
سید نا رفاعہ بن شداد سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ اگر میں نے سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو میں مختار بن عبید ثقفی (کو قتل کر کے) ضرور اس کے سر اور دھڑ کے درمیان چلتا۔ میں نے سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی آدمی کو اس کے خون کی امان دی پھر اسے قتل کر دیا تو وہ روز قیامت بد عہدوں کا جھنڈا اٹھائے ہوگا۔“ [ابن ماجه: 2688،صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمرو بن الحمق بن الكاهن الخزاعيصحابي
👤←👥عاصم بن رفاعة العجلي
Newعاصم بن رفاعة العجلي ← عمرو بن الحمق بن الكاهن الخزاعي
👤←👥معاوية بن صالح بن حدير الحضرمي
Newمعاوية بن صالح بن حدير الحضرمي ← عاصم بن رفاعة العجلي
صدوق له أوهام
👤←👥رشدين بن سعد المهري
Newرشدين بن سعد المهري ← معاوية بن صالح بن حدير الحضرمي
ضعيف
👤←👥محمد بن بكير بن واصل الأصبهاني
Newمحمد بن بكير بن واصل الأصبهاني ← رشدين بن سعد المهري
صدوق يخطئ
👤←👥محمد بن أحمد بن السكن القطيعي
Newمحمد بن أحمد بن السكن القطيعي ← محمد بن بكير بن واصل الأصبهاني
لا أعرف وخبره منكر
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← محمد بن أحمد بن السكن القطيعي
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 164 in Urdu