الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
582. لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً
(دنیا کا) معاملہ مزید سنگین ہی ہوتا جائے گا
حدیث نمبر: 902
902 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا مُسْلِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ، نا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ»
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2949، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6850، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8685، 8763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3812، 4227، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 309»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں قرب قیامت کی سختیوں کا بیان ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے حالات بھی بگڑتے چلے جائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ: ”دنیا میں صرف آزمائش اور فتنے باقی رہ جائیں گے۔“ [ابن ماجه: 4035، وسند و صحيح]
ایک دوسری حدیث ہے، فرمایا: ”قیامت سے پہلے لوگوں پر ایسے سال آئیں گے جو دھو کے کے سال ہوں گے، ان میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا سمجھا جائے گا، خائن کو امانت دار اور امانت دار کو خائن سمجھا جائے گا اور ان میں رو بیضہ کلام کرے گا، (یعنی نا اہل شخص لوگوں کے معاملات میں رائے دے گا)۔“ [أحمد: 2 338، وسند ه حسن]
حالات اس قدر بگڑ جائیں گے کہ آدمی کسی قبر کے پاس سے گزرے گا تو وہ اس پر لیٹ جائے گا اور کہے گا: کاش! اس قبر والے کی جگہ میں ہوتا۔ وہ نیکی اور دین داری کی وجہ سے یہ بات نہیں کہے گا بلکہ مشکلات و آزمائش کی وجہ سے (ایسی تمنا) کرے گا۔“ ( [مسلم: 157]
مال و دولت کی اس قدر فراوانی ہوگی کہ دولت مند سوچے گا کہ اس کا صدقہ کون قبول کرے؟ وہ کسی آدمی کو صدقہ لینے کے لیے بلائے گا لیکن آگے سے وہ کہے گا: مجھے اس کی ضرورت نہیں۔“ [مسلم: 157]
”قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔“ وہ لوگ کیسے ہوں گے؟ فرمایا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھ جائیں گے اور جو یا کھجور کے کچرے کی مانند (حقیر) لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ کو ان کی کچھ پروا نہ ہوگی۔“ [بخاري: 6434]
بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو پرندوں کی طرح سبک اور تیز جبکہ درندوں کی طرح سخت (وحشی) ہوں گے وہ کسی نیکی کو نیکی سمجھیں گے نہ برائی کو برائی۔“ [مسلم: 2940]

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مسعود | من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة | |
👤←👥عوف بن مالك بن نضلة الجشمي عوف بن مالك بن نضلة الجشمي ← عبد الله بن مسعود | ثقة | |
👤←👥علي بن الأقمر علي بن الأقمر ← عوف بن مالك بن نضلة الجشمي | ثقة | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← علي بن الأقمر | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥مسلم بن إبراهيم الشحام مسلم بن إبراهيم الشحام ← شعبة بن الحجاج | ثقة مأمون مكثر ، عمي بآخره | |
👤←👥علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي ← مسلم بن إبراهيم الشحام | ||
👤←👥أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري ← علي بن عبد العزيز بن المرزبان البغوي | الإمام الحجة | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أحمد بن إبراهيم بن محمد السكري | الإمام المحدث الصدوق |
Musnad al-Shihab Hadith 902 in Urdu
عوف بن مالك بن نضلة الجشمي ← عبد الله بن مسعود