الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
583. لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ إِلَّا وَالَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ
لوگوں پر جو بھی دور آئے گا وہ اپنے سے پہلے دور سے برا ہوگا
حدیث نمبر: 903
903 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ أنا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْهَرَوِيُّ، أنا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ مُعَاذِ بْنِ نَجْدَةَ الْعُرْيَانُ، نا خَلَّادُ بْنُ صَفْوَانَ، نا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلً الْبَجَلِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّبَيْرَ بْنَ عَدِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، أَوْ نا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: «لَا يَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ إِلَّا وَهُوَ شَرٌّ مِنَ الَّذِي كَانَ قَبْلَكُمْ» سَمِعْنَا ذَلِكَ مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”تم پر جو بھی دور آئے گا وہ اپنے سے پہلے دور سے برا ہوگا۔“ ہم نے یہ بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 7068، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5952، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2206، والطبراني فى «الصغير» برقم: 528، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12345، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4036، 4037، والبزار فى «مسنده» برقم: 7482»
وضاحت: تشریح: -
زبیر بن عدی کہتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ہم نے ان سے حجاج بن یوسف کے مظالم کی شکایت کی جو حجاج کی طرف سے ہمیں پہنچے تھے، تب سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صبر کرو کیونکہ تم پر جو دور بھی آئے گا اس کے بعد والا دور اس سے بھی برا ہوگا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔“ میں نے یہ بات تمہارے! نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“ [بخاري: 7068]
اس حدیث میں اس بات کی پیش گوئی ہے کہ حالات دن بدن خراب سے خراب تر اور اسی حساب سے حکمران بھی ظالم اور بد سے بدتر ہوں گے، ایسے حالات میں حکمرانوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر ہر شخص اپنی اصلاح کرے اور اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کرے اور حکمرانوں کی طرف سے ظلم و ستم کا ارتکاب ہو تو اسے برداشت کرے اور صبر سے کام لے۔ (ریاض الصالحين: 1/126)

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥أنس بن مالك أنس بن مالك ← أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥الزبير بن عدي الهمداني الزبير بن عدي الهمداني ← أنس بن مالك | ثقة | |
👤←👥مالك بن مغول الصهيبي مالك بن مغول الصهيبي ← الزبير بن عدي الهمداني | ثقة ثبت | |
👤←👥خلاد بن يحيى الأرحبي خلاد بن يحيى الأرحبي ← مالك بن مغول الصهيبي | صدوق ، رمي بالإرجاء ، وهو من كبار شيوخ البخاري | |
👤←👥معاذ بن نجدة بن العريان الهروي معاذ بن نجدة بن العريان الهروي ← خلاد بن يحيى الأرحبي | صالح الحديث قد تكلم فيه | |
👤←👥محمد بن أحمد بن إسحاق بن محمد بن الحسين الهروي محمد بن أحمد بن إسحاق بن محمد بن الحسين الهروي ← معاذ بن نجدة بن العريان الهروي | ||
👤←👥أبو سعد الماليني أبو سعد الماليني ← محمد بن أحمد بن إسحاق بن محمد بن الحسين الهروي | إمام صادق، ومرة: ذو صدق وورع وإتقان |
Musnad al-Shihab Hadith 903 in Urdu
أنس بن مالك ← أنس بن مالك