الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
631. إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ
بے شک دین آسان ہے
حدیث نمبر: 976
976 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أبنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ، أبنا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ، وَلَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَاسْتَعِينُوا بِالْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ وَشَيْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں بے جا سختی کرے گا تو وہ (دین) اس پر غالب آ جائے گا لہٰذا تم سیدھے راستے پر رہو اور میانہ روی اختیار کرو اور صبح و شام اور رات کے کچھ حصہ (کی عبادت) کے ذریعے مدد حاصل کرو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 39، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 351، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5037، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4817»
وضاحت: تشریح: -
”دین آسان ہے۔“ یعنی جو احکام اللہ تعالیٰ ٰ نے مشروع فرمائے ہیں وہ انسانی طاقت سے باہر نہیں ان پر بہ آسانی عمل ہو سکتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ٰ وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جو کام مشکل نظر آئے وہ دین نہیں ہوسکتا کیونکہ بدنیت آدمی کے لیے تو دین کا ہر کام ہی مشکل ہے۔
”سخت بنائے گا۔“ یعنی دین میں اپنی طرف سے سخت احکام داخل کرے گا یا غلو کرے گا تو ایک وقت آئے گا کہ وہ خود اپنی پیدا کردہ سختی پر پورا نہیں اتر سکے گا اور اس کا غلو اس کے گلے کا طوق بن جائے گا۔
”میانہ روی۔“ نوافل کے بارے میں، ورنہ فرائض کی ادائیگی تو ہمیشہ ضروری ہے نوافل اتنے ہی اختیار کرنے چاہئیں جن پر آسانی سے اور ہمیشہ عمل ہو سکے۔ (نسائی: 7/128)۔

الحكم على الحديث:
صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥سعيد المقبري سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ، تغير قبل موته بأربع سنين ، وروايته عن عائشة وأم سلمة مرسلة | |
👤←👥معن بن محمد بن معن الغفاري معن بن محمد بن معن الغفاري ← سعيد المقبري | مقبول | |
👤←👥عمر بن علي بن عطاء عمر بن علي بن عطاء ← معن بن محمد بن معن الغفاري | ثقة ، وكان يدلس شديدا | |
👤←👥عبد السلام بن مطهر الأزدي عبد السلام بن مطهر الأزدي ← عمر بن علي بن عطاء | صدوق | |
👤←👥البخاري البخاري ← عبد السلام بن مطهر الأزدي | جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث | |
👤←👥محمد بن يوسف الفربري محمد بن يوسف الفربري ← البخاري | ثقة | |
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه أبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري | ||
👤←👥علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار ← أبو زيد المروزي الفقيه | مسند دمشق في وقته، حدث بصحيح البخاري، له سماعات عالية |
Musnad al-Shihab Hadith 976 in Urdu
سعيد المقبري ← أبو هريرة الدوسي