سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
257. باب إذا لم يخرج الإمام للعيد من يومه يخرج من الغد
باب: اگر عید کے دن امام عید کے لیے نہ نکل سکے تو دوسرے دن نکل کر عید پڑھے۔
حدیث نمبر: 1158
حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ نُصَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ، أَخْبَرَنِي أُنَيْسُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ سَالِمٍ مَوْلَى نَوْفَلِ بْنِ عَدِيٍّ، أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ مُبَشِّرٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ:" كُنْتُ أَغْدُو مَعَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى، فَنَسْلُكُ بَطْنَ بَطْحَانَ حَتَّى نَأْتِيَ الْمُصَلَّى، فَنُصَلِّيَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ نَرْجِعَ مِنْ بَطْنِ بَطْحَانَ إِلَى بُيُوتِنَا".
بکر بن مبشر انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں عید الفطر اور عید الاضحی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے ساتھ عید گاہ جاتا تھا تو ہم وادی بطحان سے ہو کر جاتے یہاں تک کہ عید گاہ پہنچتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے پھر اسی وادی بطحان سے ہی اپنے گھر واپس آتے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1158]
سیدنا بکر بن مبشر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں عید الفطر اور عید الاضحی کے روز عید گاہ کو جایا کرتا تھا۔ ہم لوگ وادی بطحان کے بطن سے گزرتے تھے، حتیٰ کہ عید گاہ میں پہنچ جاتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے، پھر اسی وادی بطحان کے بطن سے گزر کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ آیا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1158]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2026) (ضعیف)» (اسحاق بن سالم مجہول راوی ہیں)
وضاحت: ۱؎: ایک تو یہ حدیث ضعیف ہے دوسرے اس کا تعلق پچھلے باب سے ہے، سنن ابوداود کے بعض نسخوں میں پچھلے ہی باب میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسحاق بن سالم : مجهول الحال (تقريب التهذيب: 354)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 51
إسناده ضعيف
إسحاق بن سالم : مجهول الحال (تقريب التهذيب: 354)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 51
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1158
| أغدو مع أصحاب رسول الله إلى المصلى يوم الفطر ويوم الأضحى فنسلك بطن بطحان حتى نأتي المصلى فنصلي مع رسول الله ثم نرجع من بطن بطحان إلى بيوتنا |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1158 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1158
1158۔ اردو حاشیہ:
معنوی اعتبار سے اس حدیث کا تعلق سابقہ باب سے ہے اور اشارہ ہے کہ عیدگاہ سے راستہ بدل کر آنا مستحب ہے، ضروری نہیں۔
معنوی اعتبار سے اس حدیث کا تعلق سابقہ باب سے ہے اور اشارہ ہے کہ عیدگاہ سے راستہ بدل کر آنا مستحب ہے، ضروری نہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1158]
Sunan Abi Dawud Hadith 1158 in Urdu
إسحاق بن سالم النوفلي ← بكر بن مبشر الأنصاري