Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب صلاة التسبيح
باب: نماز التسبیح کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1297
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ:" يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّاهُ، أَلَا أُعْطِيكَ، أَلَا أَمْنَحُكَ، أَلَا أَحْبُوكَ، أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرَ خِصَالٍ إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ، عَشْرَ خِصَالٍ أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَسُورَةً، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ وَأَنْتَ قَائِمٌ، قُلْتَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ثُمَّ تَرْكَعُ، فَتَقُولُهَا وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَهْوِي سَاجِدًا فَتَقُولُهَا وَأَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ السُّجُودِ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، فَذَلِكَ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، تَفْعَلُ ذَلِكَ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَهَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً فَافْعَلْ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! اے میرے چچا! کیا میں آپ کو عطا نہ کروں؟ کیا میں آپ کو بھلائی نہ پہنچاؤں؟ کیا میں آپ کو نہ دوں؟ کیا میں آپ کو دس ایسی باتیں نہ بتاؤں جب آپ ان پر عمل کرنے لگیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے، نئے پرانے، جانے انجانے، چھوٹے بڑے، چھپے اور کھلے، سارے گناہ معاف کر دے گا، وہ دس باتیں یہ ہیں: آپ چار رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورۃ پڑھیں، جب پہلی رکعت کی قرآت کر لیں تو حالت قیام ہی میں پندرہ مرتبہ «سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر» کہیں، پھر رکوع کریں تو یہی کلمات حالت رکوع میں دس بار کہیں، پھر جب رکوع سے سر اٹھائیں تو یہی کلمات دس بار کہیں، پھر جب سجدہ میں جائیں تو حالت سجدہ میں دس بار یہی کلمات کہیں، پھر سجدے سے سر اٹھائیں تو یہی کلمات دس بار کہیں، پھر (دوسرا) سجدہ کریں تو دس بار کہیں اور پھر جب (دوسرے) سجدے سے سر اٹھائیں تو دس بار کہیں، تو اس طرح یہ ہر رکعت میں پچہتر بار ہوا، یہ عمل آپ چاروں رکعتوں میں کریں، اگر پڑھ سکیں تو ہر روز ایک مرتبہ اسے پڑھیں، اور اگر روزانہ نہ پڑھ سکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لیں، ایسا بھی نہ کر سکیں تو ہر مہینے میں ایک بار، یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک بار اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو پھر عمر بھر میں ایک بار پڑھ لیں۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1297]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 190 (1387)، (تحفة الأشراف: 6038) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1328)
أخرجه ابن ماجه (1387 وسنده حسن)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥الحكم بن أبان العدني، أبو عيسى
Newالحكم بن أبان العدني ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة
👤←👥موسى بن عبد العزيز اليماني، أبو شعيب
Newموسى بن عبد العزيز اليماني ← الحكم بن أبان العدني
صدوق سيء الحفظ
👤←👥عبد الرحمن بن بشر العبدي، أبو محمد
Newعبد الرحمن بن بشر العبدي ← موسى بن عبد العزيز اليماني
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
1387
ألا أعطيك ألا أمنحك ألا أحبوك ألا أفعل لك عشر خصال إذا أنت فعلت ذلك غفر الله لك ذنبك أوله وآخره وقديمه وحديثه وخطأه وعمده وصغيره وكبيره وسره وعلانيته عشر خصال أن تصلي أربع ركعات تقرأ في كل ركعة بفاتحة الكتاب وسورة فإذا فرغت من القراءة في أول ركعة قلت وأنت
سنن أبي داود
1297
يا عباس، يا عماه، الا اعطيك، الا امنحك، الا احبوك، الا افعل بك عشر خصال
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1297 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، ابوداود 1297
صلوۃ تسبیح
دیکھئے: [سنن ابي داود 1/ 191، ح 1297]
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ اسے ابوبکر الآجری، ابوالحسن المقدسی اور ابوداود وغیرہم نے صحیح کہا ہے۔ دیکھئے: [الترغيب والترهيب 1/ 468]
امام عبداللہ بن المبارک المروزی رحمہ اللہ بھی نمازِ تسبیح کے قائل تھے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي: 481 وسنده صحيح، المستدرك 1/ 320ح 1197]
. . . تفصیل کے لئے دیکھئے . . .
تحقیقی و علمی مقالات جلد 3 صفحہ 77 مضمون: نماز کے مسائل۔
اسی طرح ماہنامہ الحدیث شمارہ 62 صفحہ 38
«وليس فى صلوة التسبيح حديث يثبت عني» محدثین کے اقوال اور جرح کے لئے دیکھئے: تحقیقی و علمی مقالات جلد 5 صفحہ 181 مضمون:
محدثین کرام اور ضعیف ضعیف کی مروّجہ حسن لغیرہ کا مسئلہ؟ پوائنٹ نمبر 10۔
اسی طرح ماہنامہ الحدیث شمارہ 87 صفحہ 44
فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام میں صفحہ 426 پر نماز تسبیح کی تحقیق اور اس کے مسائل اور نمازِ تسبیح سے متعلق بعض ضروری مسائل کے عنوان سے ایک مفسر سوالات/جوابات کا مضمون ہے۔ صفحہ 426 سے لے کر صفحہ 431 تک۔ یعنی 6 صفحاتی تفصیلی مضمون۔ اسے ضرور پڑھیں۔
[تحقیقی و علمی مقالات للشیخ زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 77]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود، تحت الحديث 1297
1297۔ اردو حاشیہ:
صلوۃ تسبیح کی احادیث کی اسانید پر کچھ کلام ہے، مگر مجموعی لحاظ سے یہ صحیح ثابت ہے۔ جیسے کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے تحقیق کی ہے۔ علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ کا اس کو موضوعات میں شمار کرنا قطعاً صحیح نہیں ہے۔ مذکورہ بالا پہلی حدیث جزء القراء خلف الامام بخاری کے علاوہ سنن ابن ماجہ، صحیح ابن خزیمہ اور مستدرک حاکم میں مروی ہے۔ امام بیہقی وغیرہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔ امام ابوداؤد کے فرزند ابوبکر سے مروی ہے کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ صلاۃ التسبیح میں یہ حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے۔ ابن مندہ، آجری، خطیب، ابوسعد سمعانی، ابوموسیٰٰ مدینی، ابوالحسن بن مفضل، منذری، ‘ ابن الصلاح اور نووی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے۔ امام ابن المبارک اس کے قائل وفاعل تھے۔ [عون المعبود]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1297]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری حفظہ الله، فوائد و مسائل، ابن ماجہ1387
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! اے میرے چچا! کیا میں آپ کو عطا نہ کروں؟ کیا میں آپ کو بھلائی نہ پہنچاؤں؟ کیا میں آپ کو نہ دوں؟ کیا میں آپ کو دس ایسی باتیں نہ بتاؤں جب آپ ان پر عمل کرنے لگیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے، نئے پرانے، جانے انجانے، چھوٹے بڑے، چھپے اور کھلے، سارے گناہ معاف کر دے گا۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [ابن ماجه1387]
تخریج الحدیث: [سنن ابي داود: 1297، سنن ابن ماجه: 1387، صحيح ابن خزيمة: 1216، المعجم الكبير للطبراني: 11622، المستدرك للحاكم: 1/318، وسنده، حسنٌ]
ابوحامد احمد بن محمد بن الحسن الشرقی الحافظ کہتے ہیں کہ میں نے امام مسلم رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:
«لا يروي فى هذا الحديث إسناد أحسن من هذا .»
اس حدیث کی اس سے بڑھ کر بہتر سند کوئی نہیں بیان کی گئی۔
(الارشاد فی معرفۃ علماء الحدیث للخلیلی: 1/326، وسندہ، صحیحٌ)
ابنِ شاہین رحمہ اللہ (297۔ 385ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے امام ابوداؤد سے سنا:
«أصحّ حديثا فى التسبيح حديث العبّاس .»
نماز ِ تسبیح کے بارے میں سب سے صحیح حدیث، سیدنا عباس کی حدیث ہے۔ (الثقات لابن شاہین: 1356)
حافظ منذری رحمہ اللہ (581۔ 656ھ)لکھتے ہیں:
«صحّح حديث عكرمة عن ابن عبّاس هذا جماعة، منهم: الحافظ أبوبكر الآجري، وشيخنا أبو محمّد عبد الرحيم المصريّ، وشيخنا الحافظ أبو الحسن المقدسيّ .»
اس حدیث کو ائمہ کرام کی ایک جماعت نے صحیح قرار دیا ہے، ان میں سے حافظ ابوبکر الآجری ہیں اور ہمارے شیخ ابو محمد عبدالرحیم المصری ہیں اور ہمارے شیخ حافظ ابوالحسن المقدسی ہیں۔ (الترغیب والترھیب للمنذری: 1/468)
حافظ علائی رحمہ اللہ (694۔ 761ھ)لکھتے ہیں ـ:
«حديث حسن صحيح، رواه أبوداو، د وابن ماجه بسند جيّد إلى ابن عبّاس .»
یہ حدیث حسن صحیح ہے، اس کو امام ابوداؤد اور امام ابنِ ماجہ نے ابنِ عباس سے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ (النقد الصحیح: ص 30)
حافظ ابن الملقن رحمہ اللہ (723۔ 804ھ)فرماتے ہیں:
«وهذا الإسناد جيّد .»
یہ سند جید ہے۔ (البدر المنیر لابن الملقن: 4/235)
حافظ سیوطی رحمہ اللہ (م 911ھ)فرماتے ہیں:
«وهذا إسناد حسنٌ .»
یہ سند حسن ہے۔ (اللآلی المصنوعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ: 2/35)
اس حدیث کے متعلق حافظ نووی (631۔ 676ھ) اور حافظ ابنِ حجر رحمہ اللہ (773۔ 852ھ) کی کلام متناقض ہے۔ بعض اہل علم کا اس حدیث کی صحت کا انکار کرنا بے معنیٰ ہے۔ علمائے کرام نے اس نماز کے ثبوت وفضیلت پر ایک درجن سے زائد تصانیف کی ہیں۔ اس حدیث کے راویوں کے متعلق محدثین کی شہادتیں ملاحظہ ہوں:
1 عبدالرحمن بن بشر بن الحکم النیسابوری: یہ ثقہ ہیں۔
(تقریب التھذیب لابن حجر: 3810)
2 موسیٰ بن عبدالعزیز العدنی: جمہور محدثین کے نزدیک حسن الحدیث ہیں۔ ان کے بارے میں امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«لا أرٰي به بأسا .» میں اس میں کوئی حرج خیال نہیں کرتا۔
(العلل ومعرفۃ الرجال لاحمد بن حنبل: 3919، الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم: 8/151)
امام ابنِ حبان رحمہ اللہ (الثقات: 9/159) اور امام ابنِ شاہین رحمہ اللہ (الثقات: 1356) نے اسے ثقات میں ذکر کیا ہے۔
امام عبدالرزاق بن ہمام الصنعانی رحمہ اللہ (126۔ 211ھ) سے ان کے بارے میں پوچھا تو:
«فأحسن الثناء عليه .»
آپ نے اس کی تعریف کی۔
(المستدرک علی الصحیحین للحاکم: 1/319، وسندہ، صحیحٌ)
رہا امام علی بن مدینی رحمہ اللہ کا اسے ضعیف کہنا (تہذیب التہذیب لابن حجر: 10/318) تو یہ ثابت نہیں ہو سکا۔ ثابت ہونے کی صورت میں جمہور کی توثیق کے مقابلہ میں ناقابل التفات ہے۔ الحافظ السلیمانی کا ان کو منکر الحدیث کہنا بھی مردود ہے۔
اوّلاً یہ جمہور کے خلاف ہے۔
ثانیاً حافظ سلیمانی، ثقہ راویوں کے بارے میں اس طرح کی سخت کلام کرتے رہتے ہیں۔ خود حافظ سلیمانی کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«رأيت للسليمانيّ كتابا، فيه حطّ على كبار، فلا يسمع منه ما شذّ فيه .»
میں نے حافظ سلیمانی کی ایک کتاب دیکھی ہے، جس میں بڑے بڑے علماء پر کلام کی گئی ہے۔ ان کی وہ بات نہیں سنی جائے گی، جس میں انہوں نے عام علماء سے شذوذ اختیار کیا ہے۔
(سیر اعلام النبلاء للذہبی: 17/203)
موسیٰ بن عبدالعزیز کی دوسری روایات کی علمائے کرام نے تصحیحکر رکھی ہے۔ یہ ان کی توثیق ہے۔
3 الحکم بن ابان العدنی: اس راوی کی کبار محدثین نے توثیق کر رکھی ہے، سوائے امام ابنِ عدی رحمہ اللہ کے۔ امام عبداللہ بن المبارک رحمہ اللہ کا «إرم به» (اس کو پھینک دو) کہنا ثابت نہیں، کیونکہ امام عقیلی رحمہ اللہ کے استاذ عبداللہ بن محمد بن سعدویہ کی توثیق نہیں مل سکی۔ اگر بالفرض یہ ثابت ہوبھی جائے تو جمہور محدثین کی توثیق کے مقابلہ میں مردود ہے۔
4 عکرمہ مولیٰ ابنِ عباس: عکرمہ، جمہور کے نزدیک ثقہ ہیں۔
حافظ بیہقی رحمہ اللہ (384۔ 458ھ) لکھتے ہیں:
«وعكرمة عند أكثر الأئمّة من الثقات الأثبات .»
عکرمہ اکثر ائمہ کے نزدیک ثقہ ثبت راویوں میں سے ہیں۔
(السنن الکبرٰی للبیقی: 8/234)
علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ (762۔ 855ھ) لکھتے ہیں:
«والجمهور وثّقوه، واحتجّوا به .»
جمہور نے ان کی توثیق کی ہے اور ان سے حجت لی ہے۔
(عمدۃ القاری للعینی: 1/8)
خلاصۃ الکلام: صلاۃ التسبیح کے بارے میں حدیث ابنِ عباس کی سند بلاشک وشبہ حسن ہے۔ ان شاء اللہ!
تنبیہ بلیغ: صلاۃ التسبیح کے بارے میں سنن ابی داؤد (1299) میں ایک انصاری صحابی سے بھی حدیث آتی ہے، جس کی سند بالکل صحیحہے، لہٰذا نماز ِ تسبیح کے ثبوت میں کوئی شبہ نہیں رہا۔
[ماہنامہ السنہ جہلم، حدیث/صفحہ نمبر: 72]