🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب من لم ير السجود في المفصل
باب: مفصل میں سجدہ نہ ہونے کے قائلین کی دلیل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1404
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ" فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ النجم پڑھ کر سنائی تو آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب سجود القرآن /حدیث: 1404]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/سجود القرآن 6 (1072)، صحیح مسلم/المساجد 20 (577)، ت الجمعة 52 (576)، سنن النسائی/الافتتاح 50 (961)، (تحفة الأشراف:3733)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/183، 186)، سنن الدارمی/الصلاة 164 (1513) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1073) صحيح مسلم (577)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زيد بن ثابت الأنصاري، أبو سعيد، أبو عبد الله، أبو خارجة، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← زيد بن ثابت الأنصاري
ثقة
👤←👥يزيد بن قسيط الليثي، أبو عبد الله
Newيزيد بن قسيط الليثي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥محمد بن أبي ذئب العامري، أبو الحارث
Newمحمد بن أبي ذئب العامري ← يزيد بن قسيط الليثي
ثقة فقيه فاضل
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← محمد بن أبي ذئب العامري
ثقة حافظ إمام
👤←👥هناد بن السري التميمي، أبو السري
Newهناد بن السري التميمي ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
1073
قرأت على النبي والنجم فلم يسجد فيها
صحيح البخاري
1072
قرأ على النبي والنجم فلم يسجد فيها
صحيح مسلم
1298
قرأ على رسول الله والنجم إذا هوى فلم يسجد
جامع الترمذي
576
قرأت على رسول الله النجم فلم يسجد فيها
سنن أبي داود
1404
قرأت على رسول الله النجم فلم يسجد فيها
بلوغ المرام
273
قرات على رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم النجم فلم يسجد فيها
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1404 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1404
1404. اردو حاشیہ: سجدہ تلاوت واجب نہیں ہے۔ اس لئے چھوڑا بھی جا سکتا ہے۔ مگر اس سے تسائل اور غفلت کو اپنی عادت بنا لینا کسی طرح درست نہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1404]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ نديم ظهير حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح مسلم 1298
امام کے پیچھے جہری قرأت
«. . سَأَلَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، عَنِ الْقِرَاءَةِ مَعَ الإِمَامِ، فَقَالَ: لَا قِرَاءَةَ مَعَ الإِمَامِ فِي شَيْءٍ . . .»
. . . سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے امام کے پیچھے پڑھنے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا: امام کے پیچھے کچھ نہ پڑھنا چاہیئے . . .
فقہ الحدیث
یعنی امام کے ساتھ کسی نماز میں بھی جہری قرأت نہیں کرنی چاہئیے، بلکہ خفیہ آواز کے ساتھ سراً دل میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہئیے۔
[ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 133، حدیث/صفحہ نمبر: 19]

علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 273
سجود سہو وغیرہ کا بیان
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو سورۃ «النجم» کی قرآت کی، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سجدہ تلاوت نہیں کیا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 273»
تخریج:
«أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب من قرأ السجدة ولم يسجد، حديث:1072، ومسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، حديث:577.»
تشریح:
1. نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سورۂ نجم میں سجدہ نہ کرنا اس بات کو مستلزم نہیں ہے کہ اس سورت کا سجدہ مشروع نہیں۔
یہاں مقصود صرف یہ بتانا ہے کہ اس میں کبھی تو آپ نے سجدہ کیا جیسے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث گزر چکی ہے اور کبھی آپ نے چھوڑ دیا۔
2. یہ حدیث سجود تلاوت کے سنت ہونے کی دلیل ہے‘ اگر یہ واجب ہوتے تو پھر آپ کبھی نہ چھوڑتے۔
کبھی کر لینا اور کبھی نہ کرنا ہی اس کے سنت ہونے کی کھلی دلیل ہے۔
جمہور کا مسلک ہی صحیح ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ابوسعید یا ابو خارجہ ان کی کنیت ہے۔
انصار کے مشہور قبیلہ نجار سے تعلق رکھتے تھے۔
وحی کی سب سے زیادہ کتابت یہی کیا کرتے تھے اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے فرائض‘ یعنی علم میراث کے بڑے ماہر تھے۔
خندق کا معرکہ وہ پہلا معرکہ ہے جس میں یہ شریک ہوئے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں جمع قرآن کی خدمت انھی نے انجام دی تھی اور عہد خلافت عثمان رضی اللہ عنہ میں اس کی نقول بھی آپ ہی نے تیار کی تھیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کی تعمیل میں یہود کا رسم الخط صرف پندرہ دن میں سیکھ لیا تھا اور آپ کے خطوط تحریر کرتے اور اس کے بعد آپ کو پڑھ کر سنا دیا کرتے تھے۔
۴۵ ہجری میں مدینہ میں وفات پائی۔
کچھ اور بھی اقوال ہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 273]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1298
حضرت عطاء بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، امام کے ساتھ قرأت کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، امام کے ساتھ کچھ نہ پڑھے۔ اور کہا، اس (زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ﷜﴿وَالنَّجْمِ اِذَا ھََََََََویٰ﴾ پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ نہ کیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1298]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سورہ فاتحہ سے زائد قراءت کا انکار کر رہے ہیں،
کیونکہ اگر ان کا مقصد ہر قسم کی قراءت مراد ہو یعنی فاتحہ ہو یا اس کے سوا تو پھر یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی کے منافی ہو گی۔
اس لیے صحیح احادیث کے مقابلے میں ان کا قول نظر انداز کر دیا جائے گا۔

سجدہ تلاوت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور سلف کے نزدیک سنت ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ سجدہ تلاوت نہیں کیا،
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ واجب ہے فرض نہیں ہے اور احناف کی طرف سے جو دلائل دئیے جاتے ہیں ان سے وجوب ثابت نہیں ہوتا۔
﴿فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا﴾ سے جو وجوب ثابت کیا جاتا ہے وہ بھی صحیح نہیں کیونکہ اس کے مخاطب مسلمان نہیں ہیں۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ احناف نماز میں رکوع کو ہی (اگر تین آیات کی تلاوت کے بعد کر دیا جائے)
سجدہ تلاوت کی جگہ کافی سمجھتے ہیں اور اگر نماز میں سجدہ تلاوت ادا کرنے سے رہ جائے تو ساقط قرار دیتے ہیں۔
(شرح صحیح مسلم: 2/ 154)
کیا جو چیز واجب ہے وہ رہ جائے تو ساقط ہو جاتی ہے۔
احناف کے نزدیک واجب کا درجہ فرض سے کم ہے،
وہ فرض اور واجب میں فرق کرتے ہیں،
باقی ائمہ کے نزدیک فرض واجب میں کوئی فرق نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1298]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1072
1072. حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے، انہوں نے حضرت زید بن ثابت ؓ سے (سجدہ تلاوت کے متعلق) پوچھا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ نجم پڑھی تھی لیکن آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1072]
حدیث حاشیہ:
آپ کے اس وقت سجدہ نہ کرنے کی کئی وجوہ ہیں۔
علامہ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں اوترک حینئذ لبیان الجواز وھذا رجح الاحتمالات وبہ جزم الشافعی (فتح)
یعنی آپ نے سجدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس کا ترک بھی جائز ہے اسی تاویل کو ترجیح حاصل ہے امام شافعی کا یہی خیال ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1072]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1073
1073. حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور سورہ نجم تلاوت کی تھی تو آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1073]
حدیث حاشیہ:
اس باب سے امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ سجدہ تلاوت کچھ واجب نہیں ہے بعضوں نے کہا کہ اس کا رد مقصود ہے جو کہتا ہے کہ مفصل سورتوں میں سجدہ نہیں ہے کیونکہ سجدہ کرنا فوراً واجب نہیں تو سجدہ ترک کرنے سے یہ نہیں نکلتا کہ سورۃ والنجم میں سجدہ نہیں ہے۔
جو لوگ سجدہ تلاوت کو واجب کہتے ہیں وہ بھی فوراً سجدہ کرنا ضروری نہیں جانتے۔
ممکن ہے آپ نے بعد کو سجدہ کر لیاہو۔
بزاد اور دارقطنی نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے نکالا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ والنجم میں سجدہ کیااور ہم نے بھی آپ کے ساتھ سجدہ کیا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1073]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1073
1073. حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور سورہ نجم تلاوت کی تھی تو آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1073]
حدیث حاشیہ:
(1)
بعض حضرات کا موقف ہے کہ مفصل کی سورتوں میں کوئی سجدہ نہیں بلکہ امام ثور نے کہا ہے کہ سورۂ نجم میں بھی سجدہ نہیں ہے۔
یہ حضرات دلیل کے طور پر حضرت زید بن ثابت ؓ کی مذکورہ روایت پیش کرتے ہیں۔
امام بخاری ؓ نے اس عنوان اور احادیث سے ان حضرات کی تردید فرمائی ہے اور ثابت کیا ہے کہ سورۂ نجم میں سجدہ ہے، جیسا کہ سابقہ احادیث میں ہے، البتہ مذکورہ حدیث میں ترک سجدہ کی متعدد وجوہات ممکن ہیں، مثلاً:
٭ آپ اس وقت بحالت وضو نہ ہوں۔
٭ وہ کراہت کا وقت ہو جب اسے تلاوت کیا گیا۔
٭ راجح احتمال یہ ہے کہ بیان جواز کے لیے ایسا کیا گیا، یعنی اس کا ترک بھی جائز ہے۔
(2)
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے آپ نے کبھی مفصل کی سورتوں میں سجدہ نہیں کیا۔
اس روایت کو اہل علم محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
(فتح الباري: 718/2)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1073]