سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
کتاب سنن ابي داود تفصیلات

سنن ابي داود
کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
32. باب فِي الاِسْتِعَاذَةِ
32. باب: (بری باتوں سے اللہ کی) پناہ مانگنے کا بیان۔
Chapter: Regarding Seeking Refuge.
حدیث نمبر: 1550
Save to word اعراب English
(مرفوع) حدثنا عثمان بن ابي شيبة، حدثنا جرير، عن منصور، عن هلال بن يساف، عن فروة بن نوفل الاشجعي، قال: سالت عائشة ام المؤمنين عما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو به، قالت: كان يقول:" اللهم إني اعوذ بك من شر ما عملت، ومن شر ما لم اعمل".
(مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ، قَالَتْ: كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ، وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ".
فروہ بن نوفل اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے بارے میں جو آپ مانگتے تھے پوچھا، انہوں نے کہا: آپ کہتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت، ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں ہر اس کام کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جسے میں نے کیا ہے اور ہر اس کام کے شر سے بھی جسے میں نے نہیں کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الذکروالدعاء 18 (2716)، سنن النسائی/السہو 63 (1308)، والاستعاذة 57 (5527)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 3 (3839)، (تحفة الأشراف:17430)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 100، 139، 213، 257، 278) (صحیح)» ‏‏‏‏

Farwah bin Nawfal Al-Ashjai asked Aishah the Mother of the Believers, about the supplication of the Messenger of Allah ﷺ. She replied: "He would say: 'O Allah, I seek refuge in You from the evil of what I have done, and from the evil of what I have not done. '"
USC-MSA web (English) Reference: Book 8 , Number 1545


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2716)

   سنن النسائى الصغرى1308عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   صحيح مسلم6899عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت وشر ما لم أعمل
   صحيح مسلم6896عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   صحيح مسلم6898عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت وشر ما لم أعمل
   سنن أبي داود1550عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن ابن ماجه3839عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن النسائى الصغرى5526عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن النسائى الصغرى5527عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل بعد
   سنن النسائى الصغرى5528عائشة بنت عبد اللهأعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن النسائى الصغرى5529عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن النسائى الصغرى5530عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
   سنن النسائى الصغرى5531عائشة بنت عبد اللهاللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 1550 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1550  
1550. اردو حاشیہ: یعنی اے اللہ! مجھے برے اعمال سے بچنے کی توفیق دے اور جو کر چکا ہوں ان کی نحوست اور عذاب سے محفوظ رکھ اور آیندہ کے لیے بھی محفوظ رکھ۔ ایسا نہ ہو کہ غلط کیش بنا رہوں اور اسی پر خوش رہوں۔ بعض اوقات کچھ لوگ اپنی غلطیوں پر بڑے نازاں ہوتے ہیں۔ چاہیے کہ انسان اس پر نادم ہو اور توبہ کرے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1550   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1308  
´نماز میں تعوذ (اللہ کی پناہ) کا بیان۔`
فروہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ آپ مجھ سے ایسی چیز بیان کیجئیے جس کے ذریعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز میں دعا کرتے رہے ہوں، تو وہ کہنے لگیں: ہاں، سنو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں تجھ سے اس کام کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں جو میں نے کیا ہے، اور اس کام کی برائی سے جو میں نے نہیں کیا ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1308]
1308۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ معنیٰ بھی ہو سکتے ہیں کہ برے کام کرنے اور نیک کام نہ کرنے کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ تیسرے معنیٰ یہ ہو سکتے ہیں کہ میں اپنے کاموں کے شر سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں اور ان کاموں اور چیزوں کے شر سے بھی جن کا میرے عمل سے تعلق نہیں۔ وہ دوسرے لوگوں کا فعل ہو یا اللہ تعالیٰ کا، یعنی قضا و قدر۔ دوسروں لوگوں کے فعل (مثلاً: ان کے حسد، بغض، معصیت وغیرہ) سے بھی تو انسان کو شر پہنچ سکتا ہے۔ واللہ أعلم۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے رہتے تھے۔ آپ نے اس سے امت کو یہ تعلیم دی ہے کہ ہمہ وقت اللہ کی پناہ طلب کرتے رہا کرو کیونکہ اللہ کی پکڑ سے صرف خانب وخاسر لوگ ہی بے خوف ہوتے ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1308   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5528  
´اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان اور ہلال کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں عمل کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیا اور جو نہیں کیا۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5528]
اردو حاشہ:
کردہ نا کردہ یہ مفہوم بھی ہوسکتا ہے کہ میں حساب وکتاب کے بکھیڑے میں نہیں پڑتا۔ توسب گناہ معاف فرما۔ اس کے الفاظ کا یہ ایک بلیغ مفہوم ہے جوعرف عام میں استعمال ہوتا ہے۔واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5528   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5530  
´جو کام نہیں کیے ان کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی (پیشگی) پناہ مانگنے کا بیان۔`
فروہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: مجھے ایسی دعا بتائیے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے رہے ہوں۔ وہ بولیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیا ہے اور جو نہیں کیا ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5530]
اردو حاشہ:
آئندہ گناہوں کےشرسے بھی پںاہ طلب کر جاسکتی ہے کیونکہ آخر ان کا صدور تومقدر ہے۔ اورقیامت کےدن سب گناہ ہی نامئہ اعمال میں موجود ہوں گے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5530   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5531  
´زمین میں دھنس جانے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: «اللہم إني أعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» اے اللہ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں۔‏‏‏‏ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر کہتے ہیں: اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔ عبادہ کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا جبیر کا۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5531]
اردو حاشہ:
(1) تیری عظمت جس طرح اللہ تعالی کی ذات سے پناہ لی جا سکتی ہے اسی طرح اللہ تعالی کی صفات کی پناہ بھی لی جا سکتی ہے کیونکہ صفات ذات سے الگ نہیں ہوتیں۔ مقصود ایک ہی ہے۔
(2) نیچےسے یعنی ایسے عذاب سے جو زمین سےآئے۔ اوردھنسایا جانا (خسف) بھی زمینی عذاب ہی سے ہوتا ہے۔ زلزلہ بھی مراد ہوسکتا ہے۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5531   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3839  
´جن چیزوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ چاہی ہے ان کا بیان۔`
فروہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی دعا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کہتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ان کاموں کی برائی سے جو میں نے کئے اور ان کاموں کی برائی سے جو میں نے نہیں کئے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3839]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
غلطی دو طرح کی ہوتی ہے:
ایک یہ کہ جو کام نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کر دیا، دوسرے یہ کہ جو کام کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا۔
دونوں طرح کی غلطی کےدنیوی نقصانات بھی ہوتے ہیں اور اخروی نقصانات بھی۔
اس دعا میں دونوں طرح کی غلطیوں کےشر سے پناہ مانگی گئی ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3839   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.