سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب زكاة العسل
باب: شہد کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1602
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ بَطْنًا مِنْ فَهْمٍ بِمَعْنَى الْمُغِيرَةِ، قَالَ: مِنْ عَشْرِ قِرَبٍ قِرْبَةٌ، وَقَالَ: وَادِيَيْنِ لَهُمْ.
اس سند سے بھی عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مغیرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کے ہم معنی روایت ہے اس میں «إن شبابة بطن من فهم» کے بجائے «إن بطنا من فهم» ہے اور «من كل عشر قرب قربة» کے بجائے «من عشر قرب قربة» اور «لهم وادييهم» کے بجائے «واديين لهم» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1602]
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ فہم کا ایک گروہ، اس کے بعد انہوں نے حدیثِ مغیرہ کی مانند بیان کیا اور کہا: ”دس مشکوں میں سے ایک مشک (دیتے تھے) اور دونوں وادیاں انہی کے لیے مخصوص رہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1602]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الزکاة 20 (1823)، (تحفة الأشراف:8657) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
صححه ابن خزيمة (2325 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (1824 وسنده حسن)
صححه ابن خزيمة (2325 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (1824 وسنده حسن)
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 1602 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي