سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب لَحْمِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے شکار کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ إِلَيْهِ عَضُوُ صَيْدٍ فَلَمْ يَقْبَلْهُ؟ وَقَالَ:" إِنَّا حُرُمٌ"، قَالَ: نَعَمْ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا: زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار کا دست ہدیہ دیا گیا تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا، اور فرمایا: ”ہم احرام باندھے ہوئے ہیں؟“، انہوں نے جواب دیا: ہاں (معلوم ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1850]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: ”اے زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شکار کا عضو ہدیہ دیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہیں کیا تھا اور فرمایا تھا: ”ہم احرام میں ہیں؟““ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”ہاں!“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1850]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الحج 79 (2823)، (تحفة الأشراف: 3677)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 8 (1195)، مسند احمد (4/367، 369، 371) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه النسائي (2823 وسنده صحيح)
أخرجه النسائي (2823 وسنده صحيح)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1850
| أهدي إليه عضو صيد فلم يقبله وقال إنا حرم قال نعم |
سنن النسائى الصغرى |
2823
| أهدي له عضو صيد وهو محرم فلم يقبله قال نعم |
مسندالحميدي |
802
|
Sunan Abi Dawud Hadith 1850 in Urdu
عبد الله بن العباس القرشي ← زيد بن أرقم الأنصاري