سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. باب التحصيب
باب: وادی محصب میں اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2009
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى. ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو رَافِعٍ:" لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنْزِلَهُ وَلَكِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَهُ فَنَزَلَهُ"، قَالَ مُسَدَّدٌ: وَكَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عُثْمَانُ: يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ.
سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے آپ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں وہاں (محصب میں) اتروں، میں نے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ نصب کیا تھا، آپ وہاں اترے تھے۔ مسدد کی روایت میں ہے، وہ (ابورافع) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسباب کے محافظ تھے اور عثمان رضی اللہ عنہ کی روایت میں «يعني في الأبطح» کا اضافہ ہے (مطلب یہ ہے کہ وہ ابطح میں محافظ تھے)۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2009]
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ (مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کہتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑاؤ کا یہاں انتظام کروں لیکن میں نے (اپنے طور پر) یہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ لگا دیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں اتر پڑے تھے۔“ جناب مسدد نے کہا کہ ”ابورافع رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامانِ سفر کے نگران اور منتظم تھے۔“ عثمان بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں «فِي الْأَبْطَحِ» ”ابطح میں“ کا لفظ ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2009]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 59 (1313)، (تحفة الأشراف: 12016) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1313)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3173
| لم يأمرني رسول الله أن أنزل الأبطح حين خرج من منى ولكني جئت فضربت فيه قبته فجاء فنزل |
سنن أبي داود |
2009
| لم يأمرني رسول الله أن أنزله ولكن ضربت قبته فنزله |
مسندالحميدي |
559
| لم يأمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أنزل ثم - يعني الأبطح - ولكني أنا ضربت قبته ثم جاءه فنزل |
Sunan Abi Dawud Hadith 2009 in Urdu
سليمان بن يسار الهلالي ← أبو رافع القبطي