الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. باب فِي الإِكْسَالِ
باب: دخول سے انزال کے بغیر غسل کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 217
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ"، وَكَانَ أَبُو سَلَمَةَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پانی سے ہے“ (یعنی منی نکلنے سے غسل واجب ہوتا ہے) اور ابوسلمہ ایسا ہی کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 217]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پانی پانی سے ہے۔“ اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن (سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والے) یہی کرتے تھے۔ (یعنی انزال ہونے ہی پر غسل کو واجب جانتے تھے) [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 217]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أخرجه: صحيح مسلم/كتاب الحيض/ باب إنما الماء من الماء:/ فواد:343، دارالسلام: 775، (تحفة الأشراف: 4424)، وقد أخرجه: مسند احمد (3/29، 36، 47) (صحيح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ وہ اسے منسوخ نہیں مانتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (343)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري | له ولأبيه صحبة | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن أبو سلمة بن عبد الرحمن ← أبو سعيد الخدري | ثقة ، مكثر | |
👤←👥الزهري الزهري ← أبو سلمة بن عبد الرحمن | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥عمرو بن الحارث بن يعقوب عمرو بن الحارث بن يعقوب ← الزهري | ثقة فقيه حافظ | |
👤←👥عبد الله بن وهب المصري عبد الله بن وهب المصري ← عمرو بن الحارث بن يعقوب | ثقة حافظ ، عابد | |
👤←👥أحمد بن صالح المصري أحمد بن صالح المصري ← عبد الله بن وهب المصري | ثقة حافظ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
217
| الماء من الماء |
صحيح مسلم |
775
| الماء من الماء |
صحيح مسلم |
776
| الماء من الماء |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 217 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 217
فوائد و مسائل:
➊ بعض صحابہ و تابعین کی یہی رائے رہی ہے کہ جب تک انزال نہ ہو غسل واجب نہیں ہوتا، مگر اکثر اسی بات کے قائل تھے جس کا اوپر بیان ہوا کہ یہ ابتدائے اسلام میں رخصت تھی، بعدازاں اتصال ختان سے غسل واجب کر دیا گیا، اور اب یہی بات صحیح ہے۔ صحیح مسلم میں ان روایات کو جمع کر دیا گیا ہے۔ [صحيح مسلم حديث: 343 وما بعد]
➊ بعض صحابہ و تابعین کی یہی رائے رہی ہے کہ جب تک انزال نہ ہو غسل واجب نہیں ہوتا، مگر اکثر اسی بات کے قائل تھے جس کا اوپر بیان ہوا کہ یہ ابتدائے اسلام میں رخصت تھی، بعدازاں اتصال ختان سے غسل واجب کر دیا گیا، اور اب یہی بات صحیح ہے۔ صحیح مسلم میں ان روایات کو جمع کر دیا گیا ہے۔ [صحيح مسلم حديث: 343 وما بعد]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 217]
Sunan Abi Dawud Hadith 217 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن ← أبو سعيد الخدري