🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. باب في صوم يوم عاشوراء
باب: یوم عاشورہ (دسویں محرم) کے روزہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2444
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَجَدَ الْيَهُودَ يَصُومُونَ عَاشُورَاءَ، فَسُئِلُوا عَنْ ذَلِكَ. فَقَالُوا: هَذَا الْيَوْمُ الَّذِي أَظْهَرَ اللَّهُ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ، وَنَحْنُ نَصُومُهُ تَعْظِيمًا لَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَحْنُ أَوْلَى بِمُوسَى مِنْكُمْ." وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہودیوں کو یوم عاشورہ کا روزہ رکھتے ہوئے پایا، اس کے متعلق جب ان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (وضاحت) کو فرعون پر فتح نصیب کی تھی، چنانچہ تعظیم کے طور پر ہم اس دن کا روزہ رکھتے ہیں، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم موسیٰ علیہ السلام کے تم سے زیادہ حقدار ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2444]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشوراء کا روزہ رکھتے ہیں۔ ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: یہ دن وہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غالب فرمایا تھا، اور ہم اس کی تعظیم میں روزہ رکھتے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم تمہاری نسبت موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ قریب ہیں۔ اور اس دن کے روزے کا حکم ارشاد فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2444]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الصوم 69 (2004)، أحادیث الأنبیاء 24 (3397)، المناقب 52 (3943)، التفسیر 2 (4737)، صحیح مسلم/الصیام 19 (1130)، (تحفة الأشراف: 5450)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم 49 (753)، سنن ابن ماجہ/الصیام 41 (1734)، مسند احمد (1/236، 340)، سنن الدارمی/الصوم 46 (1800) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3943) صحيح مسلم (1130)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة ثبت
👤←👥جعفر بن أبي وحشية اليشكري، أبو بشر
Newجعفر بن أبي وحشية اليشكري ← سعيد بن جبير الأسدي
ثقة
👤←👥هشيم بن بشير السلمي، أبو معاوية
Newهشيم بن بشير السلمي ← جعفر بن أبي وحشية اليشكري
ثقة ثبت كثير التدليس والإرسال الخفي
👤←👥زياد بن أيوب الطوسي، أبو هاشم
Newزياد بن أيوب الطوسي ← هشيم بن بشير السلمي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3943
نحن أولى بموسى منكم ثم أمر بصومه
صحيح البخاري
4680
أنتم أحق بموسى منهم فصوموا
صحيح البخاري
3397
أنا أولى بموسى منهم فصامه وأمر بصيامه
صحيح البخاري
4737
نحن أولى بموسى منهم فصوموه
صحيح البخاري
2004
أنا أحق بموسى منكم فصامه وأمر بصيامه
صحيح مسلم
2656
نحن أولى بموسى منكم فأمر بصومه
صحيح مسلم
2658
نحن أحق وأولى بموسى منكم فصامه رسول الله وأمر بصيامه
جامع الترمذي
755
بصوم عاشوراء يوم العاشر
سنن أبي داود
2444
نحن أولى بموسى منكم وأمر بصيامه
سنن ابن ماجه
1734
نحن أحق بموسى منكم فصامه وأمر بصيامه
مسندالحميدي
525
ما هذا اليوم الذي تصومونه؟
Sunan Abi Dawud Hadith 2444 in Urdu