سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. باب في الحرق في بلاد العدو
باب: دشمنوں کے کھیت اور باغات کو آگ لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2617
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ، سَمِعْتُ أَبَا مُسْهِرٍ قِيلَ لَهُ: أُبْنَى، قَالَ: نَحْنُ أَعْلَمُ هِيَ يُبْنَى فِلَسْطِينَ.
عبداللہ بن عمرو غزی کہتے ہیں کہ ابومسہر کے سامنے ابنیٰ کا تذکرہ آیا تو میں نے ان کو کہتے ہوئے سنا: ہم جانتے ہیں یہ یُبنی ہے جو فلسطین میں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2617]
عبداللہ بن عمرو غزی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابومسہر رحمہ اللہ سے سنا، ان سے «اِبْنِي» کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ”ہم اس کے متعلق خوب جانتے ہیں کہ یہ فلسطین میں «يِبْنَا» کے نام سے معروف جگہ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2617]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18949) (مقطوع)»
قال الشيخ الألباني: مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
Sunan Abi Dawud Hadith 2617 in Urdu