سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب ما جاء في الرجل يوقف الوقف
باب: جائیداد وقف کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2878
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ. ح وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ. ح وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ،عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَصَابَ عُمَرُ أَرْضًا بِخَيْبَرَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالًا قَطُّ أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهُ فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي بِهِ قَالَ:" إِنْ شِئْتَ حَبَّسْتَ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْتَ بِهَا، فَتَصَدَّقَ بِهَا عُمَرُ أَنَّهُ لَا يُبَاعُ أَصْلُهَا وَلَا يُوهَبُ وَلَا يُوَرَّثُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْقُرْبَى وَالرِّقَابِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ، وَزَادَ عَنْ بِشْرٍ، وَالضَّيْفِ ثُمَّ اتَّفَقُوا لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ وَيُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ"، زَادَ عَنْ بِشْرٍ قَالَ: وَقَالَ مُحَمَّدٌ: غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں ایک زمین ملی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے ایک ایسی زمین ملی ہے، مجھے کبھی کوئی مال نہیں ملا تو اس کے متعلق مجھے آپ کیا حکم فرماتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو زمین کی اصل (ملکیت) کو روک لو اور اس کے منافع کو صدقہ کر دو“ ۱؎، عمر رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا کہ نہ زمین بیچی جائے گی، نہ ہبہ کی جائے گی، اور نہ میراث میں تقسیم ہو گی (بلکہ) اس سے فقراء، قرابت دار، غلام، مجاہدین اور مسافر فائدہ اٹھائیں گے۔ بشر کی روایت میں ”مہمان کا اضافہ ہے“، باقی میں سارے راوی متفق ہیں: ”جو اس کا والی ہو گا دستور کے مطابق اس کے منافع سے اس کے خود کھانے اور دوستوں کو کھلانے میں کوئی حرج نہیں جب کہ وہ مال جمع کر کے رکھنے والا نہ ہو“۔ بشر کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ محمد (ابن سیرین) کہتے ہیں: ”مال جوڑنے والا نہ ہو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2878]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ان کے والد) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں کچھ زمین ملی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”مجھے زمین ملی ہے اور اس جیسا نفیس مال مجھے کبھی نہیں ملا، تو اس کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو اس کے اصل کو اپنے پاس رکھو اور اس (کی آمدنی) کو صدقہ کر دو۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو صدقہ کر دیا اس شرط کے ساتھ کہ اس کے اصل کو بیچا نہیں جائے گا، ہبہ نہیں کیا جائے گا اور نہ وراثت ہی میں وہ تقسیم ہو گی اور اس کی آمدنی فقراء، قرابت داروں، گردنوں کے چھڑانے، جہاد اور مسافروں کے لیے خرچ ہو گی۔ (جناب مسدد کے استاد) بشر نے ”مہمانوں کے لیے“ بھی بیان کیا۔ اور اس کے متولی پر کوئی گناہ نہیں کہ اس (آمدنی) میں سے دستور کے مطابق خود کھائے اور دوست کو کھلائے، لیکن مال جمع کرنے والا نہ ہو۔ (جناب مسدد کے استاد) بشر نے کہا: محمد (بن عون) کے الفاظ ہیں: «غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا» (یعنی ”مال جمع کرنے والا نہ ہو۔“) [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2878]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الشروط 19 (2737)، والوصایا 22 (2764)، 28 (2772)، 32 (2777)، صحیح مسلم/الوصایا 4 (1632)، سنن الترمذی/الأحکام 36 (1375)، سنن النسائی/الإحباس 1 (3629)، سنن ابن ماجہ/الصدقات 4 (2396)، (تحفة الأشراف: 7742)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/55، 125) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ پہلا اسلامی وقف ہے جس کی ابتداء عمر رضی اللہ عنہ کی ذات سے ہوئی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2772) صحيح مسلم (1633)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2772
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
صحيح البخاري |
2737
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
صحيح البخاري |
2773
| إن شئت تصدقت بها فتصدق بها |
صحيح مسلم |
4224
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
جامع الترمذي |
1375
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
سنن أبي داود |
2878
| إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها |
سنن ابن ماجه |
2396
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
سنن ابن ماجه |
2397
| احبس أصلها سبل ثمرها |
سنن النسائى الصغرى |
3627
| إن شئت تصدقت بها فتصدق بها لا تباع لا توهب |
سنن النسائى الصغرى |
3629
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
سنن النسائى الصغرى |
3630
| إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها فتصدق بها |
سنن النسائى الصغرى |
3631
| إن شئت حبست أصلها تصدقت بها |
سنن النسائى الصغرى |
3633
| احبس أصلها سبل ثمرتها |
سنن النسائى الصغرى |
3634
| احبس أصلها سبل الثمرة |
سنن النسائى الصغرى |
3635
| احبس أصلها سبل ثمرتها |
بلوغ المرام |
786
| إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها |
مسندالحميدي |
667
| يا عمر، احبس الأصل، وسبل الثمرة |
Sunan Abi Dawud Hadith 2878 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي