سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب في ثمن الخمر والميتة
باب: شراب اور مردار کی قیمت لینا حرام ہے۔
حدیث نمبر: 3488
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، أَنَّ بِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ، وَخَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَاهُمُ الْمَعْنَى عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ بَرَكَةَ، قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِ، خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ثُمَّ اتَّفَقَا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عِنْدَ الرُّكْنِ، قَالَ: فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَضَحِكَ، فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ثَلَاثًا: إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَى قَوْمٍ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ". وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانِ رَأَيْتُ، وَقَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکن (حجر اسود) کے پاس بیٹھا ہوا دیکھا، آپ نے اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھائیں پھر ہنسے اور تین بار فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت فرمائے، اللہ نے ان پر جانوروں کی چربی حرام کی (تو انہوں نے چربی تو نہ کھائی) لیکن چربی بیچ کر اس کے پیسے کھائے، اللہ تعالیٰ نے جب کسی قوم پر کسی چیز کے کھانے کو حرام کیا ہے، تو اس قوم پر اس کی قیمت لینے کو بھی حرام کر دیا ہے“۔ خالد بن عبداللہ (خالد بن عبداللہ طحان) کی حدیث میں دیکھنے کا ذکر نہیں ہے اور اس میں: «لعن الله اليهود» کے بجائے: «قال " قاتل الله اليهود» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3488]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بیت اللہ میں) حجر اسود کے پاس بیٹھے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائی اور ہنس دیے۔ پھر فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے،“ تین بار فرمایا، ”اللہ تعالیٰ نے ان پر چربیوں کا استعمال حرام کر دیا تو انہوں نے اسے بیچنا شروع کر دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام کر دیتا ہے، تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتا ہے۔“ خالد بن عبداللہ الطحان کی روایت میں «رَأَيْتُ» ”میں نے دیکھا“ کا جملہ نہیں ہے اور «لَعَنَ اللّٰهُ الْيَهُودَ» ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے“ کی بجائے «قَاتَلَ اللّٰهُ الْيَهُودَ» کہا، یعنی: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3488]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5372)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/247، 293، 322) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3460
| حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها |
صحيح البخاري |
2223
| حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها |
صحيح مسلم |
4050
| حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها |
سنن أبي داود |
3488
| لعن الله اليهود ثلاثا إن الله حرم عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها وإن الله إذا حرم على قوم أكل شيء حرم عليهم ثمنه |
سنن النسائى الصغرى |
4262
| حرمت عليهم الشحوم فجملوها |
سنن ابن ماجه |
3383
| حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها |
المعجم الصغير للطبراني |
519
| حرمت عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا أثمانها |
مسندالحميدي |
13
| لعن الله اليهود حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها |
Sunan Abi Dawud Hadith 3488 in Urdu
بركة المجاشعي ← عبد الله بن العباس القرشي