الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 4003
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ، أَنَّ مَوْلًى لِابْنِ الْأَسْقَعِ رَجُلَ صِدْقٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ ابْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ فَسَأَلَهُ إِنْسَانٌ أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ".
واثلہ بن الاسقع بکری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس مہاجرین کے صفے میں آئے تو آپ سے ایک شخص نے پوچھا: قرآن کی سب سے بڑی آیت کون سی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الله لا إله إلا هو الحى القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم» ”اللہ ہی معبود برحق ہے اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے اور سب کو تھامنے والا ہے، اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند“ (سورۃ البقرہ: ۲۵۵) ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 4003]
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور چبوترے پر تشریف لائے جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھا، تو ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت سب سے بڑی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ﴾ [سورة البقرة: 255] (یعنی آیت الکرسی)۔““ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 4003]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11756) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
وله شاھد عند مسلم (810) وانظر الحديث السابق (1460)
وله شاھد عند مسلم (810) وانظر الحديث السابق (1460)
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الجامع الكامل حدیث نمبر :
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥واثلة بن الأسقع الليثي | صحابي مشهور | |
👤←👥سنان بن أبى منصور الشامي سنان بن أبى منصور الشامي ← واثلة بن الأسقع الليثي | ||
👤←👥عمر بن عطاء بن أبي الخوار العامري عمر بن عطاء بن أبي الخوار العامري ← سنان بن أبى منصور الشامي | ثقة | |
👤←👥ابن جريج ابن جريج ← عمر بن عطاء بن أبي الخوار العامري | ثقة فقيه فاضل ، وكان يدلس ويرسل | |
👤←👥حجاج بن محمد الأعور حجاج بن محمد الأعور ← ابن جريج | ثقة ثبت لكنه اختلط في آخر عمره لما قدم بغداد قبل موته | |
👤←👥ابن الطباع ، محمد بن عيسى بن نجيح البغدادي ابن الطباع ← حجاج بن محمد الأعور | ثقة فقيه |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
4003
| الله لا إله إلا هو الحي القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4003 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4003
فوائد ومسائل:
(1) آیت الکرسی اپنی فضیلت اور تاثیر کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے، ورنہ طوالت میں آیت مُدَایَنَہ (یاأیھاالذین آمنوا إِذا تَدَایَنْتُم بدَیْنٍ) (البقرة: 282) اس سے زیادہ لمبی ہے۔
(2) قرآن مجید سارا ہی اللہ عزوجل کی جانب سے ہے، مگر مضامین کے اعتبار سے بعض آیات کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے
(3) لفظ (القَیوم) میں دوسری قراءت (القَیام) اور القَیَم بھی منقول ہے۔
(1) آیت الکرسی اپنی فضیلت اور تاثیر کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے، ورنہ طوالت میں آیت مُدَایَنَہ (یاأیھاالذین آمنوا إِذا تَدَایَنْتُم بدَیْنٍ) (البقرة: 282) اس سے زیادہ لمبی ہے۔
(2) قرآن مجید سارا ہی اللہ عزوجل کی جانب سے ہے، مگر مضامین کے اعتبار سے بعض آیات کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے
(3) لفظ (القَیوم) میں دوسری قراءت (القَیام) اور القَیَم بھی منقول ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4003]
Sunan Abi Dawud Hadith 4003 in Urdu
سنان بن أبى منصور الشامي ← واثلة بن الأسقع الليثي