سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب مَا جَاءَ فِي اتِّخَاذِ الْخَاتَمِ
باب: انگوٹھی بنانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4220
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بِنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا الْخَبَرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَاتَّخَذَ عُثْمَانُ خَاتَمًا وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ أَوْ يَتَخَتَّمُ بِهِ.
اس سند سے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً یہی حدیث مروی ہے، اس میں یہ اضافہ ہے کہ لوگوں نے اسے ڈھونڈا لیکن وہ ملی نہیں، تو عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دوسری انگوٹھی بنوائی، اور اس میں «محمد رسول الله» کندہ کرایا۔ راوی کہتے ہیں: وہ اسی سے مہر لگایا کرتے تھے، یا کہا: اسے پہنا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4220]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی، (ابن عمر رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”(پھر وہ انگوٹھی گم ہو گئی) تو لوگوں نے اسے تلاش کیا مگر نہ پا سکے۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک (نئی) انگوٹھی بنوائی جس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ» ”محمد اللہ کے رسول ہیں“ کے کلمات نقش کروائے۔ چنانچہ وہ اسی سے مہر کیا کرتے تھے، یا اسے پہنا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الخاتم /حدیث: 4220]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزینة 51 (5220)، (تحفة الأشراف: 8450)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 46 (5866)، صحیح مسلم/اللباس 12 (5476)، حم(2/22) (ضعیف الإسناد ومنکر المتن)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد منكر المتن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه النسائي (5220 وسنده حسن)
أخرجه النسائي (5220 وسنده حسن)
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
15579
الجامع الكامل حدیث نمبر :
15579
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 4220 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي