🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب في بناء المساجد
باب: مساجد کی تعمیر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ الْمُرَجَّى، حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الدَّلَّالُ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَبَّبٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيَاضٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَجْعَلَ مَسْجِدَ الطَّائِفِ حَيْثُ كَانَ طَوَاغِيتُهُمْ".
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں طائف کی مسجد ایسی جگہ بنانے کا حکم دیا، جہاں طائف والوں کے بت تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 450]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/المساجد والجماعات 3 (743)، (تحفة الأشراف: 9769) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی ابن عیاض لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (743)
محمد بن عبداﷲ بن عياض: مجهول الحال،لم يوثقه غير ابن حبان وقال الذھبي: لا يعرف (ميزان الإعتدال 3/ 602 ت 7767)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 29

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عثمان بن أبي العاص الثقفي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥محمد بن عياض الطائفي
Newمحمد بن عياض الطائفي ← عثمان بن أبي العاص الثقفي
مقبول
👤←👥سعيد بن أبي حفص الثقفي
Newسعيد بن أبي حفص الثقفي ← محمد بن عياض الطائفي
ثقة
👤←👥محمد بن محبب البصري، أبو همام
Newمحمد بن محبب البصري ← سعيد بن أبي حفص الثقفي
ثقة
👤←👥رجاء بن مرجى الغفاري، أبو محمد، أبو أحمد
Newرجاء بن مرجى الغفاري ← محمد بن محبب البصري
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
450
يجعل مسجد الطائف حيث كان طواغيتهم
سنن ابن ماجه
743
أمره أن يجعل مسجد الطائف حيث كان طاغيتهم
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 450 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 450
450۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت تو سنداً ضعیف ہے، لیکن اس میں بیان کردہ بات دوسرے دلائل کی رُو سے صحیح ہے۔ طائف کی یہ مسجد بھی وہیں تعمیر ہوئی تھی جہاں لات بت کا بت خانہ اور آستانہ تھا۔ اس بت خانہ کی جگہ کا بایاں منارہ پڑتا تھا۔ معلوم ہوا کہ حکومت اسلامیہ میں کفار کے معاہد کو مساجد میں تبدیل کرنا جائز ہے، بالخصوص اس صورت میں جب کہ کسی ملک کو فتح کیا جائے۔ اور تاریخی طور پر ثابت ہے کہ عالمگیر بادشاہ نے بھی ہندوستان میں کفار کے معاہد پر مساجد تعمیر کرائیں۔ [عون المعبود]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 450]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث743
مسجد کس جگہ بنانی جائز ہے؟
عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ طائف میں مسجد وہیں پہ تعمیر کریں جہاں پہ طائف والوں کا بت تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 743]
اردو حاشہ:
یہ روایت تو سنداً ضعیف ہے لیکن اس میں بیان کردہ بات دوسرے دلائل کی رو سے صحیح ہے۔
طائف کی یہ مسجد بھی وہیں تعمیر ہوئی تھی جہاں لات کا بت خانہ اور آستانہ تھا۔
معلوم ہوا کہ حکومت اسلامیہ میں کفار کے معاہد کو مساجد میں تبدیل کرنا جائز ہے بالخصوص اس صورت میں جبکہ کسی ملک کو فتح کیا جائے۔
نیز تاریخی طور پر یہ بھی ثابت ہے کہ عالمگیر بادشاہ نے بھی ہندوستان میں کفار کے معاہد پر مساجد تعمیر کروائیں دیکھیے: عون المعبود۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 743]