🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. باب فِي الْغِيبَةِ
باب: غیبت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4881
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً فَإِنَّ اللَّهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ كُسِيَ ثَوْبًا بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
مستورد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کا عیب بیان کر کے ایک نوالا کھائے گا تو اس کو اللہ اتنا ہی جہنم سے کھلائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب بیان کر کے ایک کپڑا پہنے گا تو اللہ اسے اسی جیسا لباس جہنم میں پہنائے گا، اور جو شخص کسی شخص کو شہرت اور ریا کے مقام پر پہنچائے گا تو قیامت کے دن اللہ اسے خوب شہرت اور ریا کے مقام پر پہنچا دے گا“ (یعنی اس کی ایسی رسوائی ہو گی کہ سارے لوگوں میں اس کا چرچا ہو گا)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4881]
سیدنا مستورد (مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کی وجہ سے ایک بھی لقمہ کھایا ہوگا (اس کی غیبت یا ہتک وغیرہ کر کے کسی سے کوئی عوض لیا ہوگا) تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی طرح کا لقمہ کھلائے گا، اور جسے کسی مسلمان کی وجہ سے کوئی کپڑا پہنایا گیا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی طرح کا کپڑا پہنائے گا، اور جس نے کسی کی تشہیر کی اور اسے دکھلاوے کے مقام پر پہنچایا ہو (اس کا چرچا کیا ہو) تو اللہ قیامت کے روز اس کی تشہیر کرے گا اور دکھلاوے کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“ (ایسا عذاب دے گا یا ایسی جگہ عذاب دے گا کہ اس کا سب لوگوں میں چرچا ہوگا)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4881]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11261)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/229) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
بقية مدلس ولم يصرح بالسماع وقال الحافظ : ’’ صدوق كثير التدليس عن الضعفاء ‘‘ (تق : 734)
وللحديث شاهد ضعيف عند أحمد (229/4) و الحاكم (127/4،128) فيه ابن جريج وعنعن (تقدم: 19) ولم يصرح بالسماع إلا في رواية سفيان بن وكيع عنه (ضعيف تقدم : 4837)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 170

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
تخریج و تحقیق و محدثانہ نکات از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المستورد بن شداد الفهريله ولأبيه صحبة
👤←👥وقاص بن ربيعة العنسي
Newوقاص بن ربيعة العنسي ← المستورد بن شداد الفهري
مقبول
👤←👥مكحول بن أبي مسلم
Newمكحول بن أبي مسلم ← وقاص بن ربيعة العنسي
ثقة فقيه ، كثير الإرسال ، مشهور
👤←👥ثابت بن ثوبان العبسي
Newثابت بن ثوبان العبسي ← مكحول بن أبي مسلم
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن ثابت العنسي
Newعبد الرحمن بن ثابت العنسي ← ثابت بن ثوبان العبسي
صدوق يخطئ ، ورمي بالقدر ، وتغير بآخره
👤←👥بقية بن الوليد
Newبقية بن الوليد ← عبد الرحمن بن ثابت العنسي
صدوق ، كثير التدليس عن الضعفاء
👤←👥حيوة المقرئ
Newحيوة المقرئ ← بقية بن الوليد
ثقة.
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4881
من أكل برجل مسلم أكلة فإن الله يطعمه مثلها من جهنم من كسي ثوبا برجل مسلم فإن الله يكسوه مثله من جهنم من قام برجل مقام سمعة ورياء فإن الله يقوم به مقام سمعة ورياء يوم القيامة
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4881 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4881
فوائد ومسائل:
یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔
تفصیل کے لیئے دیکھیں: (الصحیحة: 934)
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4881]

Sunan Abi Dawud Hadith 4881 in Urdu