سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. باب ما جاء في الرجل يحل الرجل قد اغتابه
باب: اس شخص کا ذکر جس نے غیبت کرنے والے کو معاف کر دیا۔
حدیث نمبر: 4886
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ:" أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَيْغَمٍ أَوْ ضَمْضَمٍ شَكَّ ابْنُ عُبَيْدٍ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَى عِبَادِكَ".
قتادہ کہتے ہیں کیا تم میں سے کوئی شخص ابوضیغم یا ضمضم کی طرح ہونے سے عاجز ہے، وہ جب صبح کرتے تو کہتے: اے اللہ میں نے اپنی عزت و آبرو کو تیرے بندوں پر صدقہ کر دیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4886]
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا: ”کیا تم سے ممکن نہیں کہ ابوضیغم یا ابو ضمضم کی طرح ہو جاؤ؟“ نام میں محمد بن عبید کو شبہ ہوا ہے۔ جب صبح ہوتی تو وہ کہا کرتا تھا: «اللّٰهُمَّ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَى عِبَادِكَ» ”اے اللہ! میں نے اپنی عزت تیرے بندوں کے لیے صدقہ کر دی ہے۔“ (جنہوں نے میری کوئی بے عزتی کی ہو میں نے انہیں معاف کر دیا ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4886]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 467) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة مدلس ولم يصرح بالسماع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 170
إسناده ضعيف
قتادة مدلس ولم يصرح بالسماع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 170
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة معمر بن أبي عمرو الأزدي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة ثبت فاضل | |
👤←👥محمد بن ثور الصنعاني، أبو عبد الله، أبو جعفر محمد بن ثور الصنعاني ← معمر بن أبي عمرو الأزدي | ثقة وكان يدلس كثيرا | |
👤←👥محمد بن عبيد الغبري محمد بن عبيد الغبري ← محمد بن ثور الصنعاني | ثقة |
Sunan Abi Dawud Hadith 4886 in Urdu
معمر بن أبي عمرو الأزدي ← قتادة بن دعامة السدوسي