🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. باب فِي الْحُكْمِ فِي الْمُخَنَّثِينَ
باب: ہجڑوں کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4928
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ يُونُسَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ،عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أُتِيَ بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَّبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَالُ هَذَا؟ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ، فَأَمَرَ بِهِ فَنُفِيَ إِلَى النَّقِيعِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ" قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: وَالنَّقِيعُ نَاحِيَةٌ عَنْ الْمَدِينَةِ وَلَيْسَ بِالْبَقِيعِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہجڑا لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پیروں میں مہندی لگا رکھی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا کیا حال ہے؟ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ عورتوں جیسا بنتا ہے، آپ نے حکم دیا تو اسے نقیع کی طرف نکال دیا گیا، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم اسے قتل نہ کر دیں؟، آپ نے فرمایا: ”مجھے نماز پڑھنے والوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے“ نقیع مدینے کے نواح میں ایک جگہ ہے اس سے مراد بقیع (مدینہ کا قبرستان) نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4928]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہیجڑا لایا گیا جس نے اپنے ہاتھ پاؤں مہندی سے رنگے ہوئے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت فرمایا: ”اسے کیا ہے؟“ بتایا گیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت کرتا ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اسے مقام نقیع کی طرف نکال باہر کر دیا گیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“ ابواسامہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”نقیع (نون کے ساتھ) مدینہ سے ایک جانب ایک جگہ کا نام ہے جو بقیع سے الگ ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4928]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15464) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال الدار قطني : ’’ أبو ھاشم و أبو يسار مجهولان ولا يثبت الحديث ‘‘ (55/2) وقال الذھبي : ’’إسناد مظلم لمتن منكر ‘‘ (ميزان الإعتدال 4/ 588)
وأما النھي عن قتل المصلين فصحيح،انظر المشكوة بتحقيقي (3365)
وللنھي عن ضرب المصلين،انظر مسند الإمام أحمد (250/5،258) و سنده حسن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 172

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥أبو هاشم الدوسي
Newأبو هاشم الدوسي ← أبو هريرة الدوسي
مجهول الحال
👤←👥أبو يسار القرشي
Newأبو يسار القرشي ← أبو هاشم الدوسي
مجهول الحال
👤←👥أبو عمرو الأوزاعي
Newأبو عمرو الأوزاعي ← أبو يسار القرشي
ثقة جليل
👤←👥المفضل بن يونس الجعفي
Newالمفضل بن يونس الجعفي ← أبو عمرو الأوزاعي
ثقة
👤←👥حماد بن أسامة القرشي
Newحماد بن أسامة القرشي ← المفضل بن يونس الجعفي
ثقة ثبت ، ربما دلس ، وكان بآخره يحدث من كتب غيره.
👤←👥أبو كريب محمد بن العلاء
Newأبو كريب محمد بن العلاء ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ
👤←👥هارون بن عبد الله بن مروان الحمال
Newهارون بن عبد الله بن مروان الحمال ← أبو كريب محمد بن العلاء
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4928
أتي بمخنث قد خضب يديه ورجليه بالحناء فقال النبي ما بال هذا فقيل يا رسول الله يتشبه بالنساء فأمر به فنفي إلى النقيع نهيت عن قتل المصلين
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4928 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4928
فوائد ومسائل:
 اس روایت کی صحت و ضعف میں اختلاف ہے۔
عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والا اس قابل نہیں کہ مدینہ منورہ کے اندر رہ سکے۔
صحابہ نے اس وجہ سے اجازت چاہی تھی کہ اسے قتل کر دیا جائے۔
مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت نہیں دی۔
اور مسلمانوں اور مومنوں کو نمازی کے لفظ سے ذکر کیا کہ یہی انکا امتیازی وصف ہے۔
اور ہیجڑے بھی اسلام اور احکامِ اسلام کے اسی طرح مکلف ہیں جس طرح دوسرے مرد اور عورتیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4928]

Sunan Abi Dawud Hadith 4928 in Urdu