سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. باب في الدال على الخير
باب: بھلائی کی طرف رہنمائی کے ثواب کا بیان۔
حدیث نمبر: 5129
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي , قال: لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكَ عَلَيْهِ، وَلَكِنْ ائْتِ فُلَانًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَكَ , فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ".
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری سواری تھک گئی ہے مجھے کوئی سواری دے دیجئیے، آپ نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے جس پر تجھے سوار کرا سکوں لیکن تم فلاں شخص کے پاس جاؤ شاید وہ تمہیں سواری دیدے“ تو وہ شخص اس شخص کے پاس گیا، اس نے اسے سواری دے دی، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ”جس نے کسی بھلائی کی طرف کسی کی رہنمائی کی تو اس کو اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس کام کے کرنے والے کو ملے گا“۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5129]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة 38 (1893)، سنن الترمذی/العلم 14 (2671)، (تحفة الأشراف: 9986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/120، 5/272، 273، 274) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1893)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو مسعود الأنصاري، أبو مسعود | صحابي | |
👤←👥سعد بن إياس الشيباني، أبو عمرو سعد بن إياس الشيباني ← أبو مسعود الأنصاري | ثقة | |
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد سليمان بن مهران الأعمش ← سعد بن إياس الشيباني | ثقة حافظ | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← سليمان بن مهران الأعمش | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥محمد بن كثير العبدي، أبو عبد الله محمد بن كثير العبدي ← سفيان الثوري | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
4899
| من دل على خير فله مثل أجر فاعله |
جامع الترمذي |
2671
| من دل على خير فله مثل أجر فاعله |
سنن أبي داود |
5129
| من دل على خير فله مثل أجر فاعله |
مشكوة المصابيح |
209
| من دل على خير فله مثل اجر فاعله |
بلوغ المرام |
1264
| من دل على خير فله مثل اجر فاعله |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5129 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5129
فوائد ومسائل:
اپنے مسلمان بھائی کو عمدہ مشورہ دینے اور خیر کی رہنمائی کرنے میں انسان کو کسی طرح بخیل نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے مسلمان بھائی کو عمدہ مشورہ دینے اور خیر کی رہنمائی کرنے میں انسان کو کسی طرح بخیل نہیں ہونا چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5129]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 209
کار خیر کی طرف رہنمائی کرنے والے کے لئے اجر و ثواب
«. . . عَن أبي مَسْعُود الْأَنْصَارِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي فَقَالَ مَا عِنْدِي فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَا أَدُلُّهُ عَلَى مَنْ يَحْمِلُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مثل أجر فَاعله» . رَوَاهُ مُسلم . . .»
”. . . سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میری سواری تھک کر چلنے سے عاجز ہو گئی ہے کوئی سواری مجھے عنایت فرمائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس اس وقت کوئی سواری نہیں ہے۔“ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں ایک شخص کو بتاتا ہوں (کہ اگر اس کے پاس یہ چلا جائے) تو اس کو سواری دے دے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کار خیر کو بتائے تو جتنا ثواب کرنے والے کو ملے گا اتنا ہی ثواب بتانے والے کو بھی ملے گا۔ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ . . .“ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 209]

تخریج الحدیث:
[صحيح مسلم 4899]
فقہ الحدیث:
➊ نیکی کی طرف دعوت دینے والے کی بات پر جو لوگ عمل کریں گے تو ان کے ساتھ ساتھ دعوت دینے والے کو بھی ثواب ملے گا۔
➋ خیر کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا بہت اچھا اور اجر و ثواب والا کام ہے۔
➌ ایک دوسرے سے ماتحت الاسباب تعاون مانگنا جائز ہے۔
➍ مشکل کشا صرف ایک اللہ ہے، جس کے پاس بےحد و انتہا خزانے ہی خزانے ہیں۔

[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 209]
الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1264
نیکی کا راستہ دکھانے کا اجر
«وعن ابن مسعود رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: من دل على خير فله مثل اجر فاعله . اخرجه مسلم.» ”ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص (کسی کو) بھلائی (کے کام) کا راستہ دکھائے اس کے لئے بھلائی کرنے والے کے ثواب کی طرح ثواب ہے۔“ مسلم۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع: 1264]

تخریج:
[مسلم الامارة4899] ،
[تحفة الاشراف 329/7]
فوائد:
➊ جو شخص کسی کو نیکی کا کوئی کام بتائے اسے نیکی کرنے والے جتنا اجر مل جاتا ہے جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اسلام میں اچھا طریقہ (جو کتاب و سنت سے ثابت ہو) جاری کرے اس کے لئے اس کا اجر ہے اور ان سب لوگوں کا اجر ہے جو اس کے بعد اس پر عمل کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی کی جائے۔ [مسلم 1017]
➋ نیکی کا کام خود بتا دے یا کسی ایسی جگہ بھیج دے جہاں سے اسے رہنمائی حاصل ہو جائے اشارے سے بتا دے یا زبان سے یا تصنیف و تالیف کے ذریعے سے۔ اس فضیلت میں مبلغین، اساتذہ، مصنفین، مدارس میں طلباء کو بھیجنے والے سب شامل ہیں اور مجاہدین اسلام بدرجہ اولیٰ شامل ہیں جن کے ذریعے بے شمار لوگوں کو اسلام کی دولت حاصل ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ تیرے ذریعے ایک آدمی کو ہدایت دے دے تو یہ تیرے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ [مسلم /2406]
اس لئے جو مقام صحابہ رضی اللہ عنہ کو حاصل ہوا بعد والے لوگوں کو حاصل نہیں ہوتا کیونکہ بعد والوں کی نیکیاں صحابہ کے دین پہنچانے کی وجہ سے صحابہ کے نامہ اعمال میں بھی شامل ہو چکی ہیں۔

[شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث/صفحہ نمبر: 97]
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1264
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جو کوئی خیر و بھلائی کا راستہ بتائے اس کو بھی نیکی کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔“ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1264»

«أخرجه مسلم، الإمارة، باب فضل إعانة الغازي في سبيل الله بمر كوب وغيره...، حديث:1893.» تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیک عمل کی طرف راہنمائی کرنے والے کو اتنا ہی اجر و ثواب ملے گا جتنا اس نیکی پر عمل کرنے والے کو ملے گا۔
یہ راہنمائی براہ راست ہو یا بالواسطہ کہ دوسرے کسی عالم کی طرف رجوع کا اشارہ کیا جائے‘ دونوں کو شامل ہے۔
«أخرجه مسلم، الإمارة، باب فضل إعانة الغازي في سبيل الله بمر كوب وغيره...، حديث:1893.»
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیک عمل کی طرف راہنمائی کرنے والے کو اتنا ہی اجر و ثواب ملے گا جتنا اس نیکی پر عمل کرنے والے کو ملے گا۔
یہ راہنمائی براہ راست ہو یا بالواسطہ کہ دوسرے کسی عالم کی طرف رجوع کا اشارہ کیا جائے‘ دونوں کو شامل ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1264]
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4899
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، میری سواری ہلاک ہو گئی، تو مجھے سواری دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس تو نہیں ہے۔“ تو ایک آدمی نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں اسے ایسے انسان کا پتہ دیتا ہوں، جو اسے سواری مہیا کرے گا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اچھے کام کی راہنمائی کرے گا تو اسے بھی کرنے والے کا اجر ملے گا۔“ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4899]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ابدع بي:
میری سواری ہلاک ہوگئی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
کسی اچھے کام کی تلقین کرنا،
علم دین سکھانا،
عبادات کا طریقہ بتانا،
اتنے ہی اجرو ثواب کا باعث بنتا ہے،
جتنا اجرو ثواب اس کار خیر کو سرانجام دینے والے کو ملے گا،
اس لیے اچھے اور نیک کام کی راہنمائی کر کے اجرو ثواب کے حصول کی کوشش کرنا چاہیے۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4899]
سعد بن إياس الشيباني ← أبو مسعود الأنصاري