سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
---. باب الرجل يدق الباب ولا يسلم
باب: گھر میں داخل ہونے کے لیے دروازہ کھٹکھٹا کر اجازت لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5188
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ يَعْنِي الْمَقَابِرِيَّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلْتُ حَائِطًا، فَقَالَ لِي: أَمْسِكِ الْباب , فَضُرِبَ الْباب، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟" وَسَاقَ الْحَدِيثَ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: فِيهِ فَدَقَّ الْباب.
نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ایک (باغ کی) چہار دیواری میں داخل ہوا، آپ نے مجھ سے فرمایا: ”دروازہ بند کئے رہنا“ پھر کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا، میں نے پوچھا: کون ہے؟ اور راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یعنی ابوموسیٰ اشعری کی حدیث بیان کی ۱؎ اس میں «ضرب الباب» کے بجائے «فدق الباب» کے الفاظ ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5188]
سیدنا نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا حتیٰ کہ ایک باغ میں داخل ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”دروازے کو (اندر سے) روکے رکھو (اسے کھولنا نہیں)۔“ پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ (باہر سے کسی نے دستک دی) تو میں نے پوچھا: ”کون ہے؟“ اور حدیث بیان کی۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس سے مراد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ والی حدیث ہے۔“ راوی نے اس میں کہا: ”تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5188]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11583)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/408) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مؤلف کا اشارہ اس حدیث کی طرف ہے جسے مسلم نے اپنی صحیح میں عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل میں روایت کیا ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں گئے، ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو دربان بنایا، ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، عمر رضی اللہ عنہ آئے پھر عثمان آئے، پھر بیئر اریس نامی کنویں پر آپ بیٹھ گئے الی آخرہ)
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
5188
| أمسك الباب فضرب الباب فقلت من هذا |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5188 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5188
فوائد ومسائل:
امام ابوداودؒ کی محولہ حدیث وہ ہے جو صحیح مسلم میں فضائل عثمان رضی اللہ کے ضمن میں مروی ہے۔
امام ابوداودؒ کی محولہ حدیث وہ ہے جو صحیح مسلم میں فضائل عثمان رضی اللہ کے ضمن میں مروی ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5188]
Sunan Abi Dawud Hadith 5188 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← نافع بن عبد الحارث الخزاعي