سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. باب من ترك القراءة في صلاته بفاتحة الكتاب
باب: جو شخص نماز میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 825
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ ابْنِ جَابِرٍ، وَسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ عُبَادَةَ، نَحْوَ حَدِيثِ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالُوا: فَكَانَ مَكْحُولٌ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ سِرًّا. قَالَ مَكْحُولٌ: اقْرَأْ بِهَا فِيمَا جَهَرَ بِهِ الْإِمَامُ إِذَا قَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسَكَتَ سِرًّا، فَإِنْ لَمْ يَسْكُتِ اقْرَأْ بِهَا قَبْلَهُ وَمَعَهُ وَبَعْدَهُ لَا تَتْرُكْهَا عَلَى كُلِّ حَالٍ.
اس طریق سے بھی عبادہ رضی اللہ عنہ سے ربیع بن سلیمان کی حدیث کی طرح روایت مروی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ مکحول مغرب، عشاء اور فجر میں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ آہستہ سے پڑھتے تھے، مکحول کا بیان ہے: جب امام جہری نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھ کر سکتہ کرے، اس وقت آہستہ سے سورۃ فاتحہ پڑھ لیا کرو اور اگر سکتہ نہ کرے تو اس سے پہلے یا اس کے ساتھ یا اس کے بعد پڑھ لیا کرو، کسی حال میں بھی ترک نہ کرو۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 825]
مکحول رحمہ اللہ نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ کی (مذکورہ بالا) روایت کی مانند بیان کیا، (مکحول رحمہ اللہ کے تلامذہ نے) بیان کیا کہ ”جناب مکحول رحمہ اللہ مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں میں ہر رکعت میں سری طور پر سورہ فاتحہ پڑھا کرتے تھے۔“ مکحول رحمہ اللہ نے کہا: ”جب امام جہری قراءت کر رہا ہو اور سکتے کرے تو (اس اثناء میں) خاموشی سے فاتحہ پڑھ لو، اگر سکتے نہ کرے تو اس سے پہلے پڑھ لو یا اس کے ساتھ ساتھ پڑھتے جاؤ یا اس کے بعد پڑھ لو، کسی حال میں چھوڑو نہیں۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 825]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5114) (ضعیف)» (مکحول نے عبادہ رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 42
إسناده ضعيف
الوليد بن مسلم مدلس وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 42
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 825 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 825
825. اردو حاشیہ:
مکحول نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا، اس لئے روایت منقطع ہے۔ [منذري]
اور تابعی کا عمل واضح ہے کہ وہ بہرصورت امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتے اور اس کی تاکید کرتے تھے۔
مکحول نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا، اس لئے روایت منقطع ہے۔ [منذري]
اور تابعی کا عمل واضح ہے کہ وہ بہرصورت امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتے اور اس کی تاکید کرتے تھے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 825]
Sunan Abi Dawud Hadith 825 in Urdu
مكحول بن أبي مسلم الشامي ← عبادة بن الصامت الأنصاري