سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
183. باب من ذكر التورك في الرابعة
باب: چوتھی رکعت میں تورک (سرین پر بیٹھنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 965
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ، بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ فِيهِ:" فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَعَدَ عَلَى بَطْنِ قَدَمِهِ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى، فَإِذَا كَانَتِ الرَّابِعَةُ أَفْضَى بِوَرِكِهِ الْيُسْرَى إِلَى الْأَرْضِ وَأَخْرَجَ قَدَمَيْهِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ".
محمد بن عمرو عامری کہتے ہیں کہ میں ایک مجلس میں تھا، پھر انہوں نے یہی حدیث بیان کی جس میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر بیٹھتے تو اپنے بائیں قدم کے تلوے پر بیٹھتے اور اپنا داہنا پیر کھڑا رکھتے پھر جب چوتھی رکعت ہوتی تو اپنی بائیں سرین کو زمین سے لگاتے اور اپنے دونوں قدموں کو ایک طرف نکال لیتے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 965]
جناب محمد بن عمرو عامری بیان کرتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا (جس میں کہ دس اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے اور سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے ان کو نماز پڑھ کر دکھائی تھی) انہوں نے اس میں بیان کیا: ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے، تو اپنے بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھتے اور دائیں کو کھڑا کر لیتے تھے، اور جب چوتھی رکعت ہوتی تو اپنی بائیں سرین کو زمین پر رکھ لیتے اور اپنے دونوں پاؤں کو ایک جانب نکال لیتے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 965]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم:733، (تحفة الأشراف: 11897) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن لھيعة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 47
إسناده ضعيف
ابن لھيعة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 47
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 965 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 965
965۔ اردو حاشیہ:
آخری تشہد میں یہ صورت کہ دایاں پاؤں بھی دائیں جانب کو لٹا لیا جائے جائز ہے۔
آخری تشہد میں یہ صورت کہ دایاں پاؤں بھی دائیں جانب کو لٹا لیا جائے جائز ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 965]
Sunan Abi Dawud Hadith 965 in Urdu
محمد بن عمرو الديلي ← محمد بن عمرو الديلي