صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
776. (543) بَابُ اسْتِحْبَابِ تَأْخِيرِ صَلَاةِ الضُّحَى
چاشت کی نماز کو لیٹ کرنے کے استحباب کا بیان
حدیث نمبر: 1227
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، نَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ يُصَلُّونَ الضُّحَى فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ حِينَ أَشْرَقَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلاةُ الأَوَّابِينَ إِذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ" . وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَحْوَهُ
زید بن ارقم کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم پر نکلے اس حال میں کہ وہ لوگ مسجد قباء میں سورج چڑھنے کے بعد چاشت کی نماز ادا کرر ہے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوّابین کی نماز اس وقت (پڑھنی چاہیے) ہے جب اونٹنی کا بچہ تپش محسوس کرے - امام ابوبکر رحمه الله نے زید بن ارقم سے دوسری سند کے ساتھ بھی اسی طرح کی حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 748، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1227، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2539، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1498، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4986، 4987، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19571»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1227 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1227
فوائد:
➊ الرمضاء: گرم ریت جو دھوپ کی شدت سے سخت گرم ہو جائے۔
➋ الفصال: فصیل کی جمع ہے، اس کا معنی ہے اونٹ کے بچے۔
➌ اوّابین: اوّاب کی جمع ہے، (جس کا معنی ہے) مطیع، نیکی کی طرف رجوع کرنے والا۔
اگرچہ نماز چاشت کا وقت طلوع آفتاب کے بعد سے لے کر زوال آفتاب تک ہے، لیکن اس کا افضل وقت حدیث میں مذکورہ وقت ہے، جب گرمیوں میں اونٹوں کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں، (یعنی دس گیارہ بجے کا وقت) ہے۔
➊ الرمضاء: گرم ریت جو دھوپ کی شدت سے سخت گرم ہو جائے۔
➋ الفصال: فصیل کی جمع ہے، اس کا معنی ہے اونٹ کے بچے۔
➌ اوّابین: اوّاب کی جمع ہے، (جس کا معنی ہے) مطیع، نیکی کی طرف رجوع کرنے والا۔
اگرچہ نماز چاشت کا وقت طلوع آفتاب کے بعد سے لے کر زوال آفتاب تک ہے، لیکن اس کا افضل وقت حدیث میں مذکورہ وقت ہے، جب گرمیوں میں اونٹوں کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں، (یعنی دس گیارہ بجے کا وقت) ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1227]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1227 in Urdu
القاسم بن عوف الشيباني ← زيد بن أرقم الأنصاري