صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
821. (588) باب تقميم المساجد والتقاط العيدان والخرق منها وتنظيفها
مساجد میں جھاڑو دینے، تنکے اور چیتھڑے اُٹھانے اور صفائی ستھرائی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1300
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَلْتَقِطُ الْخِرَقَ وَالْعِيدَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الصَّلاةِ عَلَى الْقَبْرِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت مسجد سے چیتھڑے اور تنکے وغیرہ اُٹھایا کرتی تھی، پھر اس کی قبر پر نماز پڑھنے تک باقی حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب فضائل المساجد وبنائها وتعظيمها/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 458، 460، 1337، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 956، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1299، 1300، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3203، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4380، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8754»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1300 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1300
فوائد:
➊ ان احادیث میں مسجد کی صفائی کرنے کی فضیلت کا بیان ہے۔
➋ جب خادم یا دوست غائب ہو تو اس کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔
➌ کسی محسن کو دعا کے ذریعے پورا بدلہ دیا جائے۔
➍ اہل خیر کے جنازے میں شرکت کی ترغیب مشروع ہے۔
➎ جو شخص کسی میت کی نمازِ جنازہ ادا نہ کر سکے وہ اس کی قبر پر جنازہ پڑھ سکتا ہے، یہ عمل جائز ہے۔
➏ موت کی اطلاع دینا درست ہے۔ [فتح الباري: 716/1]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1300]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1300 in Urdu
عبد الرحمن بن يعقوب الجهني ← أبو هريرة الدوسي