🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
875. (642) باب ذكر قدر القراءة من صلاة الكسوف وتطويل القراءة فيها
نماز کسوف میں قراءت کی مقدار کا بیان، اور اس میں طویل قراءت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1377
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، ح وَحَدَّثَنَا الرَّبِيعُ ، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ زَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ مَعَهُ، فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ ذَلِكَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ ذَاكَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ ذَلِكَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلا، وَهُوَ دُونَ ذَلِكَ الرُّكُوعِ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ انْصَرَفَ، وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، لا يُخْسَفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلْتَ فِي مَقَامِكَ هَذَا، قَالَ الرَّبِيعُ شَيْئًا، ثُمَّ رَأَيْنَاكَ كَأَنَّكَ تَكَعْكَعْتَ، وَقَالَ الآخَرَانِ: تَكَعْكَعْتَ، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ الْجَنَّةَ"، وَقَالُوا" فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا، وَلَوْ أَخَذْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا" قَالَ الرَّبِيعُ:" وَرَأَيْتُ أَوَ أُرِيتُ النَّارَ"، وَقَالَ الآخَرَانِ:" وَرَأَيْتُ النَّارَ"، وَقَالُوا:" فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ مَنْظَرًا، وَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ" قَالَ الرَّبِيعُ: قَالُوا: لِمَ؟ وَقَالَ الآخَرَانِ: مِمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِكُفْرِهِنَّ"، قِيلَ: أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ؟ قَالَ:" يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ، لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ، ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ" قَالَ أَبُو مُوسَى: قَالَ رَوْحٌ:" وَالْعَشِيرُ الزَّوْجُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا اور صحابہ کرام آپ کے ساتھ موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز کسوف پڑھائی) تو سورہ بقرہ کی مقدار کے برابر طویل قیام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا طویل رکوع کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے (سرمبارک) اُٹھایا تو بڑا طویل قیام کیا، جو پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے چھوٹا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طویل قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا رکوع کیا جو (پہلی رکعت کے) رکوع سے کم تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرمبارک اُٹھایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طویل قیام کیا جوپہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا رکوع کیا جو اس پہلے رکوع سے چھوٹا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کیے اور نماز ختم کی اس حال میں کہ سورج صاف اور روشن ہوچکا تھا۔ (فراغت کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ ان دونوں کو گرہن کسی شخس کی موت یا اس کی زندگی کی وجہ سے نہیں لگتا۔ جب تم گرہن دیکھو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو۔ صحابہ کرام نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اس جگہ (نمازکے دوران) کوئی چیز پکڑی، پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ خوف زدہ ہو کر پیچھے ہٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں نے جنّت دیکھی تو اس کے انگوروں کا ایک خوشہ پکڑنے کی کوشش کی۔ اگر میں وہ خوشہ لے لیتا تو تم رہتی دنیا تک اسے کھاتے رہتے (اور وہ ختم نہ ہوتا) اور میں نے جہنّم بھی دیکھی تو میں نے آج جیسا خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا اور میں نے دیکھا کہ اکثر جہنّمی عورتیں ہیں۔ صحابہ کرام نے عرض کی کہ اللہ کے رسول، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے کفر کرنے کی وجہ سے۔ عرض کی گئی کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے (جہنّم میں کثرت سے ہیں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے خاوندوں کی ناشکری کرتی ہیں، حسن سلوک کا شکریہ ادا نہیں کرتیں۔ اگر تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ طویل عرصہ تک حسن سلوک سے پیش آؤ، پھر وہ تمہاری طرف سے کوئی تکلیف پائے تو وہ کہہ دیتی ہے کہ میں نے کبھی تمہاری طرف سے خیر و بھلائی نہیں پائی۔ جناب روع بیان کرتے ہیں کہ عشیر کا معنی شوہر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 1377]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 29، 431، 748، 1052، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 907، ومالك فى (الموطأ) برقم: 640، وابن الجارود فى "المنتقى"، 274، 275، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1377، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2832، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1492، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1189، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1569، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6392، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2755»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥زيد بن أسلم القرشي، أبو خالد، أبو أسامة، أبو عبد الله
Newزيد بن أسلم القرشي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← زيد بن أسلم القرشي
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥روح بن عبادة القيسي، أبو محمد
Newروح بن عبادة القيسي ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← روح بن عبادة القيسي
ثقة ثبت
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن المثنى العنزي
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥محمد بن إدريس الشافعي، أبو عبد الله
Newمحمد بن إدريس الشافعي ← مالك بن أنس الأصبحي
المجدد لأمر الدين على رأس المائتين
👤←👥الربيع بن سليمان المرادي، أبو محمد
Newالربيع بن سليمان المرادي ← محمد بن إدريس الشافعي
ثقة
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← الربيع بن سليمان المرادي
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة حافظ
👤←👥يونس بن عبد الأعلي الصدفي، أبو موسى
Newيونس بن عبد الأعلي الصدفي ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1377 in Urdu