🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1056. (105) باب مبادرة الإمام المأموم بالسجود، وثبوت المأموم قائما، وتركه الانحناء للسجود حتى يسجد إمامه
سجدہ کرتے وقت امام کا مقتدی سے پہلے سجدے میں جانا اور مقتدی کا کھڑے رہنا، اور اس وقت تک سجدے کے لئے نہ جھکنا جب تک امام سجدے میں نہ چلا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1599
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ صَالِحٍ وَفِي الْقَلْبِ مِنْهُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سَرِيعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ لَمْ يَحْنِ أَحَدُنَا ظَهْرَهُ، حَتَّى نَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اسْتَوَى سَاجِدًا"
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ جب رکوع سے سر اُٹھاتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی کمر جھکا تا نہیں تھا حتّیٰ کہ ہم دیکھ لیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکمّل طور پر سجدے کی حالت میں چلے گئے ہیں ـ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1599]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 456، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1599، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 950، وأبو داود فى (سننه) برقم: 817، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 817، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3118، 4079، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19035»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمرو بن حريث القرشي، أبو سعيدصحابي صغير
👤←👥الوليد بن سريع الكوفي
Newالوليد بن سريع الكوفي ← عمرو بن حريث القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥مسلمة بن صالح
Newمسلمة بن صالح ← الوليد بن سريع الكوفي
مجهول الحال
👤←👥علي بن حجر السعدي، أبو الحسن
Newعلي بن حجر السعدي ← مسلمة بن صالح
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1599 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1599
فوائد:
➊ ◈ ابن جوزی نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ جب تک امام کسی رکن میں مکمل منتقل نہ ہو جائے اس وقت تک مقتدی کو اس رکن میں جانے کا آغاز نہیں کرنا چاہیے۔
➋ ◈ علماء کا یہی موقف ہے کہ مقتدیوں کو امام کی اتباع کرنی چاہیے اور وہ اس کے رکوع میں جانے کے بعد رکوع میں جائیں اور اس کے رکوع سے سر اٹھانے کے بعد رکوع سے سر اٹھائیں۔ [تحفة الأحوذي: 1/313]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1599]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1599 in Urdu