🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1122. (171) باب الأمر بخروج النساء إلى المساجد تفلات.
عورتوں کو مساجد میں سادگی کے ساتھ جانے کے حُکم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1679
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ، وَلْيَخْرُجْنَ إِذَا خَرَجْنَ تَفِلاتٍ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں (میں حاضر ہونے) سے نہ روکو۔ اور اُنہیں چاہیے کہ جب وہ (مساجد کی طرف) نکلیں تو سادگی کے ساتھ (بغیر زیب و زینت کے) نکلیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1679]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 366، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1679، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2214، وأبو داود فى (سننه) برقم: 565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5460، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9776، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1008»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة إمام مكثر
👤←👥محمد بن عمرو الليثي، أبو الحسن، أبو عبد الله
Newمحمد بن عمرو الليثي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
صدوق له أوهام
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي، أبو محمد
Newعبد الله بن إدريس الأودي ← محمد بن عمرو الليثي
ثقة حجة
👤←👥عبد الله بن سعيد الكندي، أبو سعيد
Newعبد الله بن سعيد الكندي ← عبد الله بن إدريس الأودي
ثقة
👤←👥محمد بن عمرو الليثي، أبو الحسن، أبو عبد الله
Newمحمد بن عمرو الليثي ← عبد الله بن سعيد الكندي
صدوق له أوهام
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← محمد بن عمرو الليثي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1679 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1679
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ گھر کے نگران کے لیے جائز نہیں کہ عورتوں کو مساجد میں جانے اور مساجد میں جا کر نماز پڑھنے سے روکے۔ البتہ مساجد میں داخل ہونے کے لیے عورتوں پر کچھ حقوق لازم ہیں، جن کی پابندی کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر عورتوں کو مساجد سے روکا جا سکتا ہے۔ مستورات مساجد میں حاضری کے وقت درج ذیل امور کا لحاظ رکھیں:
➊ خوشبو اور عطریات کا استعمال نہ کریں۔
➋ باپردہ ہو کر نکلیں۔
➌ شوخ بھڑکیلا لباس نہ پہنیں، جو فتنہ کا سبب ہو۔
➍ پازیبوں کی جھنکار ظاہر نہ کریں اور بناؤ سنگھار کا اہتمام نہ کریں۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1679]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1679 in Urdu