صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1124. (173) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي تَعَطُّرِ الْمَرْأَةِ عِنْدَ الْخُرُوجِ لِيُوجَدَ رِيحُهَا وَتَسْمِيَةِ فَاعِلِهَا زَانِيَةً،
عورت کا خوشبو لگا کر گھر سے نکلنا تاکہ اُس خوشبو کو محسوس کیا جائے، اس بارے میں سخت وعید کا بیان اور ایسی عورت کو زانیہ کا نام دیئے جانے کا بیان
حدیث نمبر: Q1681
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ اسْمَ الزَّانِي قَدْ يَقَعُ عَلَى مَنْ يَفْعَلْ فِعْلًا لَا يُوجِبُ ذَلِكَ الْفِعْلُ جَلْدًا وَلَا رَجْمًا، مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ التَّشْبِيهَ الَّذِي يُوجِبُ ذَلِكَ الْفِعْلَ إِنَّمَا يَكُونُ إِذَا اشْتَبَهَتِ الْعِلَّتَانِ لَا لِاجْتِمَاعِ الِاسْمِ، إِذِ الْمُتَعَطِّرَةُ الَّتِي تَخْرُجُ لِيُوجَدَ رِيحُهَا قَدْ سَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَانِيَةً، وَهَذَا الْفِعْلُ لَا يُوجِبُ جَلْدًا وَلَا رَجْمًا، وَلَوْ كَانَ التَّشْبِيهُ بِكَوْنِ الِاسْمِ عَلَى الِاسْمِ، لَكَانَتِ الزَّانِيَةُ بِالتَّعَطُّرِ يَجِبُ عَلَيْهَا مَا يَجِبُ عَلَى الزَّانِيَةِ بِالْفَرْجِ، وَلَكِنْ لَمَّا كَانَتِ الْعِلَّةُ الْمُوجِبَةُ لِلْحَدِّ فِي الزِّنَا الْوَطْءَ بِالْفَرْجِ لَمْ يَجُزْ أَنْ يُحْكَمَ لِمَنْ يَقَعُ عَلَيْهِ اسْمُ زَانٍ، وَزَانِيَةٍ بِغَيْرِ جِمَاعٍ بِالْفَرْجِ فِي الْفَرْجِ بِجَلْدٍ وَلَا رَجْمٍ.
حدیث نمبر: 1681
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ اسْتَعْطَرَتْ، فَمَرَّتْ عَلَى قَوْمٍ لِيَجِدُوا رِيحَهَا، فَهِيَ زَانِيَةٌ، وَكُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ"
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جو بھی عورت خوشبو لگاتی ہے پھر لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو کو محسوس کریں تو وہ زانیہ ہے اور (اسے دیکھنے والی) ہر آنکھ زانیہ ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1681، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4424، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3518، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5141، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4173، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2786، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6057، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19822»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1681 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1681
فوائد:
➊ عورتوں کا گھر سے نکلتے وقت خوشبو و عطریات استعمال کرنا حرام ہے، خواہ خروج کا مقصد مسجد میں نماز پڑھنا ہو یا کوئی اور مقصد۔
➋ خوشبو لگا کر اجنبی مردوں کے قریب سے گزرنے والی عورت زانیہ ہے، اگرچہ اس زنا اور حقیقی زنا میں تفاوت ہے۔ لیکن چونکہ یہ عمل مردوں کی شہوات برانگیختہ کرنے اور انہیں برائی پر ابھارنے کا سبب ہے، اس لیے اس فعل بد کو زنا سے تعبیر کیا گیا ہے۔
➊ عورتوں کا گھر سے نکلتے وقت خوشبو و عطریات استعمال کرنا حرام ہے، خواہ خروج کا مقصد مسجد میں نماز پڑھنا ہو یا کوئی اور مقصد۔
➋ خوشبو لگا کر اجنبی مردوں کے قریب سے گزرنے والی عورت زانیہ ہے، اگرچہ اس زنا اور حقیقی زنا میں تفاوت ہے۔ لیکن چونکہ یہ عمل مردوں کی شہوات برانگیختہ کرنے اور انہیں برائی پر ابھارنے کا سبب ہے، اس لیے اس فعل بد کو زنا سے تعبیر کیا گیا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1681]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1681 in Urdu
غنيم بن قيس الكعبي ← عبد الله بن قيس الأشعري