صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ عمدہ لباس پہننا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1765
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ، وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ , فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو دھاری دار (میلے کُچیلے) کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے لئے کوئی حرج کی بات نہیں کہ اگر اس کے پاس گنجائش و وسعت ہو تو وہ اپنے کام کے کپڑوں کے علاوہ ایک (صاف ستھرا) جوڑا اپنے جمعہ کے لئے مخصوص کرلے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1765]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1765، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2777، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1096»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1765 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1765
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ جمعہ کے دن اچھا لباس پہننا مستحب ہے اور خاص جمعہ کے لیے علیحدہ ستھرا جوڑا رکھنا درست ہے۔ [عون المعبود: 3/2]
یہ حدیث دلیل ہے کہ جمعہ کے دن اچھا لباس پہننا مستحب ہے اور خاص جمعہ کے لیے علیحدہ ستھرا جوڑا رکھنا درست ہے۔ [عون المعبود: 3/2]
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1765]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1765 in Urdu
يحيى بن سعيد الأنصاري ← اسم مبهم