صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے لئے سکون و اطمینان کے ساتھ جانے کا حُکم اور دوڑتے ہوئے جانے کی ممانعت کا بیان
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایت میں ہے کہ ”(جمعہ کے لئے آنے والے کو) ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا اجر ملتا ہے۔“ میں یہ روایت پہلے لکھوا چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1772]
حدیث نمبر: 1772
نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى الْفَزَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَالزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَلا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ , وَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَمْشُونَ، عَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ , فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا , وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہو جائے تو تم دوڑتے ہوئے نماز کے لئے مت آؤ، تم نماز کے لئے اس حال میں چلتے آؤ کہ تم پُرسکون و اطمینان سے ہو تو تم جو نماز پالو اسے پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے پورا کرلو ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1772]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 636، 908، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 602، ومالك فى (الموطأ) برقم: 221، وابن الجارود فى "المنتقى"، 334، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1065، 1505، 1646، 1772، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2145، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 860، وأبو داود فى (سننه) برقم: 572، والترمذي فى (جامعه) برقم: 327، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 775، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1947، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7350»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥سعد بن إبراهيم القرشي، أبو إسحاق، أبو إبراهيم سعد بن إبراهيم القرشي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | ثقة | |
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق إبراهيم بن سعد الزهري ← سعد بن إبراهيم القرشي | ثقة حجة | |
👤←👥إسماعيل بن موسى، أبو محمد، أبو إسحاق إسماعيل بن موسى ← إبراهيم بن سعد الزهري | صدوق يتشيع |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1772 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1772
فوائد:
➊ آیتِ جمعہ میں جمعہ کی اذان سن کر جلد مسجد میں پہنچنے کی تاکید خاص ہے۔
➋ لیکن حدیثِ باب کی رو سے مسجد کا رخ کرتے وقت بھاگ کر مسجد میں پہنچنا ممنوع ہے۔
➌ بلکہ جمعہ کے دن بھی مسجد میں آتے وقت سکینت و وقار اختیار کرنا چاہیے، اور آیتِ جمعہ میں سعی سے مقصود یہ ہے کہ اذانِ جمعہ کے بعد تمام کام ختم کر دینے چاہییں اور فقط جمعہ کے اہتمام کی تیاری کرنی چاہیے اور فوراً مسجد کا رخ کرنا چاہیے۔
➊ آیتِ جمعہ میں جمعہ کی اذان سن کر جلد مسجد میں پہنچنے کی تاکید خاص ہے۔
➋ لیکن حدیثِ باب کی رو سے مسجد کا رخ کرتے وقت بھاگ کر مسجد میں پہنچنا ممنوع ہے۔
➌ بلکہ جمعہ کے دن بھی مسجد میں آتے وقت سکینت و وقار اختیار کرنا چاہیے، اور آیتِ جمعہ میں سعی سے مقصود یہ ہے کہ اذانِ جمعہ کے بعد تمام کام ختم کر دینے چاہییں اور فقط جمعہ کے اہتمام کی تیاری کرنی چاہیے اور فوراً مسجد کا رخ کرنا چاہیے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1772]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1772 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي